اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کون بنے گا کروڑ پتی۔۔۔۔۔

کون بنے گا کروڑ پتی۔۔۔۔۔

کون بنے گا کروڑ پتی۔۔۔۔۔

تحریر سردار رب نواز خان

مظفر آباد کی سڑکوں پر بڑا پتیلا رسی سے باندھ کر گھومنے والا مجذوب سائیں لیاقت اسلام آباد میں لاوارث لاش کے طور پر ملا اور پمز اسپتال کے مردہ خانے شفٹ کیا گیا وارثین کی تلاش شروع ہوئی تو مری پھگواڑی میں اس کے خاندان والے اور مظفر آبادآزاد کشمیر کے لوگ سائیں لیاقت کی ڈیڈ باڈی کو اپنا اثاثہ قرار دینے کے لیئے ایک دوسرے کے خلاف صف آراء ہوگئے کیونکہ جھگڑا سارا مزار شریف بنانے اور گدی نشین منتخب کرنے کا ہے اور اس ٹیکس & ٹینشن فری انڈسٹری سے تا قیامت مستفید ہونے کے لیئے دونوں اطراف کی عوام اور اخروی وارثین اپنا پورا زور لگا رہے ہیں۔
آخری اطلاعات کے مطابق لاش ایک فریق کے حوالے کردی گئی تھی تاہم نئے سرے سے جھگڑا شروع ہونے پر لاش پولیس کی نگرانی میں واپس پمز کے سرد خانے میں جمع کروا دی گئی۔۔۔
مری یا مظفر آباد میں سے جس جگہ کو بھی مزار کے لیئے شرف قبولیت حاصل ہوا وہاں عرس مبارک پر سائیں لیاقت مرحوم کی دینی خدمات کے حوالے سے تقریبات منعقد ہوا کریں گی اگر چہ کہ وہ خود مجذوب اور ان پڑھ تھا۔۔۔
سائیں لیاقت کے مزار پر بے اولاد جوڑوں کی گود ہری ہوا کرے گی اگر چہ وہ خود بے اولاد بلکہ غیر شادی شدہ تھا۔۔۔
سائیں لیاقت کے مزار پر قرضوں سے نجات، روزگار، کاروبار میں ترقی اور گھر میں خوشحالی کی مرادیں قبول ہوا کریں گی اگرچہ کہ وہ خود زندگی بھر دو وقت کی روٹی کو ترستا تھا۔
سائیں لیاقت کے مزار پر ہر طرح کے مریضوں اور معذوروں کو شفاء ملے گی اگر چہ وہ خود پاگل تھا اور بیشمار بیماریوں کا شکار رہا مگر کسی نے اس کا علاج نہ کروایا ۔
سائیں لیاقت کے مزار پر گمشدہ افراد اور بچوں کی تلاش کے لیئے لوگ حاضری دیں گے اگرچہ وہ خود ساری زندگی گمشدہ رہا اور لاش بھی لاوارث حالت میں روڈ پر پڑی ملی ۔۔۔
سائیں لیاقت کے مزار پر شادی بیاہ اور رشتہ ہوجانے کی گارنٹی ہوگی اگرچہ سائیں جی خود کنوارے ہی اللہ کو پیارے ہوئے۔۔۔

سائیں لیاقت کے مستقبل میں بننے والے عالیشان مزار کے قریب پھولوں کی دوکانیں، مزار پر چڑھائی جانے والی چادروں کی دکانیں، نیاز شیرینی اور مٹھائی کی دکانیں، پکی پکائی دیگوں والے پکوان سینٹرز، سرسوں کے تیل ، اگربتیوں اور عطر فروشوں کی دکانیں، کھانے پینے کے ہوٹلز، چائے خانے، مسافر خانے، اور جوتے رکھنے اور پارکنگ ایریا جیسے بہترین کاروبار متوقع ہیں ۔۔۔
اس دعا کہ ساتھ کے رب کریم مرحوم سائیں لیاقت کے ساتھ رحم کا معاملہ فرمائے اور اس کی مجذوبیت کو اس کی مغفرت کا وسیلہ بنائے دیکھتے ہیں کہ کون بنے گا کروڑ پتی کے پہلے مرحلے میں ٹیم مظفر آباد ناک آؤٹ کرتی ہے یا ٹیم مری ۔۔۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481