اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شدید گرمی،درجہ حرارت 50 ڈگری تک جانے کا امکان

شدید گرمی،درجہ حرارت 50 ڈگری تک جانے کا امکان

شدید گرمی،درجہ حرارت 50 ڈگری تک جانے کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران درجہ حرارت 43 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، جس کے باعث عوام کو ہیٹ اسٹروک اور پانی کی کمی جیسے مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہیٹ ویو بدھ اور جمعرات کو بھی برقرار رہنے کا قوی امکان ہے، جس کے باعث تمام ضلعی انتظامیہ کو ہنگامی اقدامات کی ہدایت دی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو صبح 11 بجے سے شام 4 بجے تک براہِ راست دھوپ میں نہ جانے کی سخت ہدایت جاری کی ہے، کیونکہ یہ وقت گرمی کی شدت کے عروج کا ہوتا ہے۔

عوام بالخصوص بچوں، بزرگوں اور خواتین کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں اورزیادہ سے زیادہ پانی پئیں اور خود کو ہائیڈریٹ رکھیں۔

ماہرین صحت نے بھی عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ہیٹ ویو سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائیں اور بیماری کی صورت میں فوری طور پر قریبی اسپتال سے رجوع کریں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481