اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پنجاب میں 13 جون تک ہیٹ ویو کا امکان

پنجاب میں 13 جون تک ہیٹ ویو کا امکان

پنجاب میں 13 جون تک ہیٹ ویو کا امکان

 

لاہور:  پنجاب میں 13 جون تک ہیٹ ویو اور گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔

 

پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق آنے والے دنوں میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 7 ڈگری زیادہ رہے گا ، جنوبی پنجاب کے اضلاع بہاولپور ،رحیم یار خان ،ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے ۔

 

ترجمان نے بتایا کہ آج سرگودھا میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ لاہور، ملتان، فیصل آباد سمیت میدانی علاقوں میں تقریباً 45 ڈگری تک درجہ حرارت ریکارڈ ہوا۔

 

اسی طرح ٹوبہ ٹیک سنگھ ، ساہیوال، اوکاڑہ، منڈی بہاؤالدین، خانیوال، قصور، لیہ، جھنگ اور حافظ آباد میں 40 سے 42 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ ادارے الرٹ رہیں۔

 

دوسری جانب ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا چولستان کے اضلاع میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، تمام ہسپتالوں میں ہیٹ ویو کاؤنٹرز قائم ہیں، پنجاب کی ہیٹ سٹروک سے بچاؤ کیلئے متعلقہ ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481