اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے، بلاول بھٹو

بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے، بلاول بھٹو

بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے، بلاول بھٹو

پارلیمانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو نے وفد کے ساتھ واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے صدرٹرمپ نے اہم کردار ادا کیا، بھارت پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے، بھارتی نیول آفیسر کلبھوشن یادیو کو بلوچستان سے گرفتارکیاگیا۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے، 24 کروڑ پاکستانیوں کیلئے پانی روکنے کا اقدام کھلی جارحیت ہے، بھارت اپنے عوام سمیت عالمی برادری سے جھوٹ بول رہا ہے، بھارت کو اپنے طیارے گرنے کا اعتراف کرنے میں ایک ماہ کا وقت لگا۔

پارلیمانی وفد کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم مسلسل دھمکی آمیز رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں، دہشتگردی کا کسی مذہب یا ملک سے کوئی تعلق نہیں، کوئی بھی ملک یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، کشیدگی کے دوران پاکستان کی حمایت پر دوست ملکوں کے مشکور ہیں، ہمارے شاہینوں نے بھارت کے 6 طیارے مارگرائے، بھارت کے 20 طیارے ہمارے ہدف پر تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کیا، کشیدگی کے دوران پاکستان کے کسی طیارے کو نقصان نہیں پہنچا، افغانستان میں چھوڑا گیا اسلحہ دہشتگرد استعمال کر رہے ہیں، خطے کی ترقی کیلئے امن کو ترجیح دینا ہوگی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481