اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے کولپور میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دو دہشتگرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے کولپور میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔ بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔

آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الہندوستان کے 2 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ ہلاک فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد بھارتی سرپرستی میں متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے قومی عزم کا اعادہ کیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481