اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کے الزامات کو مسترد کر دیا

پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کے الزامات کو مسترد کر دیا

پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کے الزامات کو مسترد کر دیا

 

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے الزامات کو مسترد کر دیا۔

 

دفتر خارجہ کے مطابق پہلگام حملے میں پاکستان پر الزامات بے بنیاد ہیں۔ اور بھارت کا مقصد عالمی توجہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے ہٹانا ہے۔

جموں و کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی دعوے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کے خلاف ہیں۔ اور مقبوضہ کشمیر میں ترقی کے دعوے فوجی محاصرے میں دب چکے ہیں۔ بھارت مقبوضہ کشمیر کی آبادی کا تناسب تبدیل کر رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔ بین الاقوامی برادری بھارت کو ظلم سے روکنے میں کردار ادا کرے۔

پاکستان نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کو جواب دہ بنائے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اسرائیلی افواج کی جانب سے لبنان پر فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔ بیروت کے جنوبی نواحی علاقوں اور لبنان پر حملے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حملے عالمی قانون، لبنان کی خودمختاری اور جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ اسرائیل کے طاقت کے بے دریغ استعمال سے شہریوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے فضائی حملوں سے علاقائی عدم استحکام کو ہوا مل رہی ہے، اور اسرائیلی حملوں سے دیرپا امن کی کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مشکل وقت میں لبنان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ اور عالمی برادری، بالخصوص اقوام متحدہ اسرائیلی کو جوابدہ ٹھہرائیں۔عالمی برادری مزید کشیدگی کو روکنے کیلئے فوری اقدامات کرے۔

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان امن، انصاف اور عالمی قانون کے اصولوں کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481