اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بنگلا دیش میں انتخابات کا اعلان

Elections announced in Bangladesh

بنگلا دیش میں انتخابات کا اعلان

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے قوم سے خطاب میں یہ اعلان کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش میں انتخابات اپریل 2026ء کے پہلے 2 ہفتوں میں کسی بھی دن ہوں گے۔

بنگلہ دیش میں گزشتہ برس ملک گیر عوامی احتجاجی تحریک نے جنم لیا جس کی قیادت طلباء نے کی، جب حسینہ واجد حکومت نے مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کیا تو احتجاج مزید شدت اختیار کر گیا اور پورے ملک میں پھیل گیا، لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے، جس سے ریاستی مشینری مفلوج ہو گئی، آخر کار فوج کے دباؤ اور عوامی طاقت کے سامنے شیخ حسینہ کو 5 اگست 2024ء کو استعفیٰ دینا پڑا۔

حسینہ واجد استعفیٰ دے کر بھارت فرار ہو گئیں اور احتجاجی طلباء کے مطالبے پر نوبیل انعام یافتہ معروف معیشت دان، انٹرپرینیور، بینکار 84 سالہ محمّد یونس کو عبوری حکومت کا سربراہ مقرّر کیا گیا۔

محمّد یونس گرامین بینک کے بانی بھی ہیں، وہ حسینہ واجد حکومت کے سخت مخالف تھے اور اُنہوں نے طلباء کے کام یاب احتجاج کو ’دوسری آزادی‘ کا نام دیا۔

محمد یونس کی عبوری حکومت کا بنیادی مقصد ملک میں امن و امان بحال کرنا اور ایک مقررہ مدت کے اندر آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد کرانا ہے تاکہ بنگلا دیش دوبارہ جمہوری راستے پر گامزن ہو سکے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481