اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

خاوند کوباندھ کراہلیہ سےاجتماعی زیادتی کرنےوالے ملزمان ہلاک

خاوند کوباندھ کراہلیہ سےاجتماعی زیادتی کرنےوالے ملزمان ہلاک

خاوند کوباندھ کراہلیہ سےاجتماعی زیادتی کرنےوالے ملزمان ہلاک

حافظ آباد میں خاوند کو باندھ کر اس کے سامنے تین با اثر ملزمان کی اس کی اہلیہ کو اجتماعی زیادتی کا شکار بنانے والے تمام ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے۔

 

واضح رہے کہ حافظ آباد میں ایک ماہ قبل بااثر مسلح افراد نے ایک خاتون سے اس کے شوہر کے سامنے اجتماعی زیادتی کی تھی۔

واقعے کے ایک ماہ بعد شوہر کی مدعیت میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا تھا، جس میں 4  نامزد ملزمان سمیت کل  8 ملزمان شامل تھے۔

مدعی مقدمہ کے مطابق  پولیس پہلے اندراج مقدمہ پر ٹال مٹول سے کام لیتی رہی۔ ڈی پی او آفس جاتے تو وہاں تعینات ایک ملزم کا رشتہ دار ہمیں دھمکا کر وہاں سے باہر نکال دیتا۔

تاہم نا زیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ڈی پی او نے نوٹس لیا اور مقدمہ درج ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے تھے۔ اسی دوران پولیس مقابلے میں مطلوب ملزمان مارے گئے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481