فتنہ الہندوستان کیخلاف ایکشن،4 دہشت گرد جہنم واصل
بارکھان میں ڈیرہ بگٹی کی سرحد پر فتنہ الہندوستان کے خلاف ایکشن کے دوران جھڑپوں میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
آفتاب بگٹی، حاجی خان محمد بگٹی کی قیادت میں دہشت گردوں کا گھیراؤ کیا گیا۔ لیویز کا کہنا ہے کہ لیویز اور مسوری قبائل نے دہشت گردوں کو گھیر لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں اور قبائلی لشکر کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ دہشت گردوں کی لاشیں شناخت کے بعد ورثا کو دی جائیں گی۔
