اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان امریکا تعلقات مزید مضبوط ہوں گے،وزیراعظم

پاکستان امریکا تعلقات مزید مضبوط ہوں گے،وزیراعظم

پاکستان امریکا تعلقات مزید مضبوط ہوں گے،وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات نئے دور میں داخل ہورہے ہیں اور دونوں ممالک تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔امریکا کی یومِ آزادی تقریب میں شرکت کے لیے وزیراعظم شہبازشریف امریکی سفارت خانہ پہنچے جہاں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے سفارت خانہ آمد پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امریکا کے 249 ویں یوم آزادی کی مبارکباد دیتا ہوں، دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں، پاکستان اور امریکا کے تعلقات نئے دور میں داخل ہورہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ملک جمہوری روایات اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، امریکا پاکستان کو تسلیم کرنے والے ابتدائی ممالک میں شامل تھا، پاکستان اور امریکا کے تعلقات کی ایک تاریخ ہے، پاکستان کی ترقی کے لیے امریکی منصوبے قریبی تعلقات کے عکاس ہیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے بعد دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ شروع ہوئی، 2018 میں پاکستان نے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کردیا تھا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بھاری نقصان اٹھایا، 90 ہزار جانیں گئیں اور 150 ارب ڈالر سے زائد نقصان ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کی قربانیاں کسی سے کم نہیں، ہماری توجہ معیشت کو مضبوط بنانے پر مرکوز ہے، پاکستان ہمیشہ امن و استحکام اور خوشحالی کا داعی رہا ہے، کوئی شک نہیں رہا کہ پہلگام واقعہ فالس فلیگ آپریشن تھا، ٹھوس شواہد دینے کے بجائے بھارت نے الزام تراشی کی۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے پہلگام واقعے کی غیرجانبدارنہ تحقیقات کی پیشکش کی، ہماری پیشکش کے جواب کے بجائے بھارت نے جارحیت کی، پاکستان نے کشیدہ صورتحال میں تحمل کا مظاہرہ کیا، بھارت نے جارحیت کرتے ہوئے نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا، پاکستان نے جوابی کارروائی میں 6 بھارتی طیارے گرائے۔شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ امریکی دوستوں نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے رابطہ کیا، 9 اور 10 مئی کی رات بھارت نے ایک بار پھر جارحیت کی، پاکستان نے خطے کے امن کے لیے جنگ بندی کا خیرمقدم کیا، جنگ بندی کے لیے صدر ٹرمپ کے اہم کردار کو سراہتے ہیں، امن کے فروغ کے لیے صدر ٹرمپ کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481