اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ٹک ٹاکرثنا یوسف قتل کیس میں پیشرفت،ملزم گرفتار،اسلحہ برآمد

ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں پیشرفت، ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں پیشرفت، ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

 

ملزم عمر حیات کا مقتولہ ثنا یوسف کے ساتھ رابطہ تھا اور وہ خود بھی ٹک ٹاکر ہے، مقدمے کے متن کے مطابق ملزم پیر کی شام تقریباً 5 بجے ثنا کے گھر داخل ہوا اور  فائرنگ کر کے موقع سے فرار ہو گیا۔

 

قتل کا مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ سنبل میں مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا،  ملزم کی فائرنگ سے ثنا کے سینے میں دو گولیاں لگیں، انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا  تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔

 

حکام کے مطابق پولیس نے مقتولہ ثنا یوسف اور ملزم عمر حیات کے موبائل فونز تحویل میں لے لیے ہیں جن کا فرانزک کروایا جائے گا، موبائل فونز کی سی ڈی آر کے حصول کیلئے بھی رجوع کر لیا گیا، گرفتار ملزم عمر حیات سے برآمد اسلحے کا بھی فرانزک کروایا جائے گا۔

 

ادھر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایکس پر ٹویٹ کرتے ہوئے ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کے ملزم کو 20 گھنٹے میں گرفتار کرنے پر اسلام آباد پولیس کو شاباش دی ہے۔

 

قومی کمیشن برائے وقار نسواں کی چیئرپرسن ام لیلیٰ نے نوجوان ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو اس کے گھر میں گھس کر قتل کیے جانا ناقابل قبول ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481