اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ٹک ٹاکر ثناء یوسف کی چترال میں تدفین کردی گئی

ٹک ٹاکر ثناء یوسف کی چترال میں تدفین کردی گئی

ٹک ٹاکر ثناء یوسف کی چترال میں تدفین کردی گئی

مقتولہ کی نمازِ جنازہ اور تدفین میں اہلِ علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

پولیس کے مطابق ثناء یوسف کو گزشتہ روز اسلام آباد میں فائرنگ کے قتل کیا گیا تھا، اس قتل اور ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ثناء یوسف کے قتل کے کیس کے بعد اسلام آباد سمیت پورے ملک میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔

 

انہوں نے بتایا کہ ثناء یوسف کی عمر صرف 17 سال تھی، اس عمر میں ہی ان کا سوشل میڈیا پر انفلوئنس تھا، ثناء یوسف کو شام 5 بجے ان کے گھر میں قتل کیا گیا، ٹک ٹاکر کو 2 گولیاں لگیں اور وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ یہ کیس ہمارے لیے بہت بڑا چیلنج تھا، ملزم کی گرفتاری کے لیے 113 کیمروں کی ویڈیوز جمع کی گئیں، ملزم عمر حیات کو فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا، قاتل کی گرفتاری کے لیے 7 ٹیمیں بنائی تھیں، ملزم کی شناخت کرنا انتہائی مشکل مرحلہ تھا۔

انہوں نے بتایا کہ پورے ملک سے ثناء یوسف کے قتل پر سوالات پوچھے جا رہے تھے، ملزم کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کے لیے پورے ملک سے آوازیں اٹھائی جا رہی تھیں، ٹیموں نے سیلولر ٹیکنالوجی سمیت مختلف ٹیکنالوجی پر کام کیا، 300 فون کالز کا تجزیہ کیا گیا، ثناء یوسف کا موبائل فون ملزم اپنے ساتھ لے گیا تھا۔

آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا کہ 1 چھاپہ فیصل آباد اور 2 چھاپے جڑانوالہ میں مارے گئے، ملزم عمر کو ان چھاپوں کی نتیجے میں گرفتار کیا گیا، ملزم کا والد گریڈ 16 کا ملازم تھا، ملزم سے ثناء یوسف کا موبائل فون اور آلۂ قتل بھی برآمد کر لیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481