اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کراچی کی ملیر جیل سے سو قیدی فرار،ایک مارا گیا

27590b34 8818 49cd 9a92 3950e2e58ea5

کراچی کی ملیر جیل سے پیر کی شب 100 کے قریب قیدی جیل توڑ کر فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے فوری طور پر پولیس اور ایف سی سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آپریشن شروع کر دیا اور 40 سے زائد قیدیوں کو ایک گھنٹے کے اندر مختلف علاقوں سے گرفتار کر لیا گیا۔رات گئے تک فرار ہونے والے قیدیوں کی گرفتاری کے لیے اپریثشن جاری تھا۔

بعض غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق ایک مفرور قیدی آپریشن کے دوران ہلاک ہو گیا جبکہ پولیس اور ایف سی کے متعدد اہلکاروں کے بھی زخمی ہونے کی غیر مصدقہ اطلاعات موجود ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملیر کے علاقے میں زلزلے کی جھٹکوں کے باعث قیدیوں کو بیرکس سے باہر منتقل کیا گیا تھا جس کا فائدہ اٹھا کر انہوں نے جیل سے فرار کا راستہ اختیار کیا تاہم پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر حرکت میں آ گئے اور متعدد قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔

37a7cca4 517f 42fe bd21 86315e4e8f39دوبارہ پکڑے گئے قیدی
مفرور قیدیوں کو بھینس کالونی قذافی ٹاؤن اور دیگر ملحقہ علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے۔
وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں جبکہ ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی آپریشن کرنے والی پولیس فورس کی قیادت کر رہے ہیں۔صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری ملیر جیل طلب کر لی گئی ہے جبکہ لانڈی جیل میں بھی سرچ اپریشن جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق ملیر جیل میں 22 سے 23 سوقیدیوں کی گنجائش موجود ہے تاہم یہاں چار سے چھ ہزار کے قریب قیدیوں کو رکھا گیا ہے۔
وزیر داخلہ سندھ ضیالنجار کے مطابق فرار ہونے والے قیدی سنگین جرائم میں ملوث نہیں ہیں بلکہ نشے سمیت چوری وغیرہ کے مقدمات میں ملوث ہیں


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481