اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ن لیگی حنا ارشد وڑائچ نے میدان مارلیا

ن لیگی حنا ارشد وڑائچ نے میدان مارلیا

ن لیگی حنا ارشد وڑائچ نے میدان مارلیا

تمام 185 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق حنا ارشد وڑائچ 78419 ووٹ لے کرکامیاب ہوگئیں،پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ فاخر نشاط گھمن 40037 ووٹ لے کر دوسرے نمبر رہے۔

حنا ارشد وڑئچ کوپی ٹی آئی امیدوار پر 38449 ووٹوں کی برتری حاصل ہوئی،ضمنی الیکشن میں کامیابی پر حنا ارشد وڑائچ کی رہائش گاہ پر جشن کا سماں ہے ، کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور جیت کی خوشی میں نعرے بازی کی۔

آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا،مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما بھی حنا ارشد وڑائچ کی رہائش گاہ پہنچ گئے ہیں،واضح رہے کہ یہ نشست مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ارشد وڑائچ کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481