اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

حکمرانوں کو اہل بلوچستان کو حقوق دینے ہو ں گے،ہدایت الرحمان

حکمرانوں کو اہل بلوچستان کو حقوق دینے ہو ں گے،ہدایت الرحمان

حکمرانوں کو اہل بلوچستان کو حقوق دینے ہو ں گے،ہدایت الرحمان

امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ حکمرانوں کو اہل بلوچستان کو حقوق دینے ہو ں گے حکومت بلوچستان کے تمام اضلاع کو یکساں فنڈزدیں اور فنڈزخرچ کرنے کی نگرانی بھی کریں جماعت اسلامی حق دو بلوچستان مہم کے تحت حکمرانوں مقتدر قوتوں سے جمہوری معاشی حقوق چھین لے گی۔ بلوچستان کووفاق یامقتدر قوتوں سے صدقہ وخیرات اوربجلی گیس بل کی بچت نہیں اپنا آئینی حقوق چاہیے ۔ لاپتہ افرادکو بازیاب ،بارڈربندش کاخاتمہ اورعوام کو روزگار وکاروبارکے مواقع دئیے جائیں۔ اسمبلی کے اندروباہر قومی واجتماعی مسائل کے حل اور ہرعلاقے، ہر مظلوم کیلئے آوازبلند کرتا رہونگا ۔ ہر سطح کے ذمہ داران لوگوں کوجماعت اسلامی میں شامل کرنے کیلئے عملی کام کریں ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے تقریب سے خطاب اور وفودسے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ حق دوبلوچستان مہم کی کامیابی،اسلام آباد کی طرف مارچ اور کوئٹہ میں ایک لاکھ افراد کے دھرنے کیلئے کام کررہے ہیں۔ حقوق کے حصول کیلئے مخلصانہ اجتماعی جدوجہد کی ضرورت ہے۔جماعت اسلامی بلوچستان کے مظلوم عوام، نوجوانوں خواتین سمیت ہرمظلوم کوحقوق دلائیں گے۔ عوام کی امیدیں جماعت اسلامی سے ہیں۔ جماعت اسلامی کے قائدین کادامن ہرقسم کی کرپشن سے پاک ہے۔ اسٹبلشمنٹ وحکومتی بدعنوامنی کی وجہ سے منشیات اور ظلم ناانصافی کابازارگرم ہے۔ شہری محفوظ ہیں نہ دیہات ،شاہراہ محفوظ ہیں نہ سکول کے بچے محفوظ ہیں، بدی ،ظلم اور ناانصافی منظم اندازمیں جاری ہیں۔ان حالات میں خاموشی جرم ومجرمین اورظالموں کومددوتعاون فراہم کرنے کے مترادف ہے۔ ہمارے سکول بچوں کو قتل ،نوجوانوں کواغوائ،بہنیں قید میں، نوجوان پر کاروبار وتعلیم کے دروازے بند کرکے بزرگوں کو چیک پوسٹوں پر بے عزت کرکے ہمیں کس طرف لیکرجایاجارہاہے ۔قتل وغارت گری، بدامنی اوربدعنوانی نے بلوچستان کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے ۔ عوام الناس سمیت ہر طبقہ فکر علمائے کرام نوجوان ،خواتین ،مزدور ،طلباء سب کو حق دوبلوچستان مہم میں شامل کریں گے تاکہ سب ملکر اتفاق واتحاد سے مقتد رقوتوں اورحکمرانوں سے حقوق حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں۔ ہم نے ظلم، ناانصافی اور بدعنوانی کے خلاف جدوجہدکو منظم وتیزنہیں کیاتوحالات مزیدخراب ہوں گے۔ ہم محفوظ ہوں گے نہ ہمارے وسائل جان ومال محفوظ ہوں گے۔ منظم اندازمیں بلوچستان کے وسائل معدنیات پرقبضے کی سازش ہورہی ہے۔ بلوچستان گوادرکے نام پرسی پیک بنایاگیاہے دیگرعلاقوں میں سی پیک کے نام پربڑے بڑے میگاپراجیکٹس مکمل ہوگئے۔ موٹروے سفرکی جدیدسہولیات ترقیاتی پراجیکٹس مکمل مگربلوچستان ان ثمرات یاتومحروم یاپھرچیک پوسٹ تھانے چوکیاں بنائی گئی ہیں۔ اہل بلوچستان کوترقی وخوشحالی سے محروم کرکے نفرتوں تعصب احساس محرومی میں اضافہ کردیاگیاہے۔ دوسری جانب اسی محرومی کے خلاف جمہوری احتجاج کوجرم بنادیاگیاہے۔ بلوچستان کوقیدخانہ اورعوام کوقیدی بنادیا گیا ہے۔بلوچستان کے عوام کوحقوق ،ترقی،عزت واحترام، روزگاراور تجارت سے محرومی کے خلاف ہم نے حق دوبلوچستان مہم شروع کی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481