بھارتی حکمرانوں جماعت بی جے پی کے سینئر رہنماسبرا منیم سوامی نے پاکستان کے ہاتھوں اپنے 5 طیارے گرنے کا اعتراف کرلیا.
تفصیلات کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کےسینئر رہنما سبرامنیم سوامی نے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا ہے کہ حالیہ جنگ میں پاکستان نے بھارت کے 5 طیارے مار گرائے۔
وضع رہے کہ جنگ بندی کے بعد خود بھارت میں پاکستان کی جانب سے بھارتی طیارے گرائے جانے سے متعلق سوالات کیے گئے لیکن سب خاموش تھے یا مسلسل تردید کر رہے تھے۔ تاہم آخرکار بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما سبرامنیم سوامی نے بالآخر اعتراف کر ہی لیا کہ حالیہ جنگ میں پاکستان نے بھارت کے پانچ طیارے مار گرائے ہیں۔
سبرامنیم سوامی نے نہ صرف پاکستان کی جانب سے بھارت کے پانچ طیارے مار گرانے کا اعتراف کیا بلکہ وزیراعظم مودی سے 5 طیارے گرنے پر سوال بھی اٹھا دیا اور کہا کہ امید ہے کہ مودی طیارے گرنے پر بھارتی عوام کو سچائی سے آگاہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ طیارے چین کے تھے لیکن بھارتی طیاروں کو پاکستان نے تباہ کیا۔ چین نے پاکستان کو بہترین لڑاکا طیارے دیئے جب کہ بھارت کو فرانس سے ملنے والے طیارے اچھے نہیں تھے۔ سینئر بی جے پی رہنما نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ مودی کے ہوتے ہوئے طیارے گرنے پر تحقیقات یا بات چیت ممکن نہیں ہے۔
دوسری جانب تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے پاکستان کے ساتھ جنگ میں رافیل طیاروں کی تباہی پر نریندر مودی سے جواب مانگ لیا۔ ریونت ریڈی نے ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کی مجرمانہ خاموشی پر تشویش کا اظہار کیا۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ نریندر مودی 140 کروڑ بھارتی عوام کو بتائیں کہ پاکستانی فوج نے بھارت کے کتنے رافیل طیارے مار گرائے تھے؟ انہوں نے سوال اٹھایا کہ نریندر مودی نے پاکستان کے ساتھ جنگ میں جانے سے قبل آل پارٹی میٹنگ بلائی تھی تو مسلح تصادم کو ختم کرنے سے پہلے ایسا کیوں نہیں کیا؟ سکندرآباد چھاؤنی کے سپاہیوں نے جنگ میں حصہ لیا، تلنگانہ میں تیار ہونے والے جنگی طیاروں نے ہمارے ملک کی عزت کو برقرار رکھا۔
