اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمدکیوں گرفتار ہوئے؟

سابق سینیٹر مشتاق احمد کو حراست میں لے لیا گیا

اسلام آباد پریس کلب کے باہرپولیس نے جماعت اسلامی کے رہنما و سابق سینیٹر مشتاق احمد اور دیگر مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔ دو روز قبل مشتاق احمد کی اہلیہ ، بیٹی ، بیٹے و دیگر کو بھی پولیس نے حراست میں لیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے نیشنل پریس کلب کے باہر غزہ میں مظلوم فلسطینیوں پر جاری ظلم کے خلاف احتجاج میں شریک جماعت اسلامی کے رہنما و سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔پریس کلب کے باہر سے ہیومن رائٹس ایکٹویسٹ طاہرہ عبداللہ سمیت دیگر خواتین کو بھی گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق مظاہرین کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پرحراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کے کارکنان نے موجودہ پابندیوں کے باوجود نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی اجتماع کی کوشش کی ، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سمیت کئی افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

جماعت اسلامی کی قیادت نے اس کارروائی کی شدید مذمت کی اور کہا ہے کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی اور جمہوری حق ہے ۔ سیکرٹری امیر العظیم نے کہا کہ حکومت واشنگٹن کے خوف میں مبتلا ہوکر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ۔ حکومت ہوش کے ناخن لے اور امت کے جذبات کی ترجمانی کرے ۔ کارکنوں کو ریاستی جبر کے ذریعے مظلوم فلسطینی عوام کے حق میں آواز بلند کرنے سے نہیں روکا جاسکتا۔ہیومن رائٹس کونسل نے کہا ہے کہ سینٹر مشتاق احمد خان کی گرفتاری پاکستان میں فلسطین کی آواز دبانے کی کوشش نظر آتی ہے، جو قابل مذمت ہے ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481