اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مریم نوازنے لیہ میں میڈیکل کالج بنانے کا اعلان کر دیا

مریم نوازنے انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس سکواڈ کی بنیادرکھ دی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لیہ میں لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ کے چیک کی تقسیم کی تقریب میں اہم اعلانات کیے۔ انہوں نے لیہ میں میڈیکل کالج قائم کرنے اور کلاسز شروع کرنے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ڈیرہ غازی خان اور لیہ کی یونیورسٹیوں کے لئے تین ارب روپے کے تاریخی فنڈز کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے ڈیرہ غازی خان اور لیہ میں نوازشریف سینٹرآف ایکسی لینس برائے ”ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن“بنانے کا اعلان کیا۔

علاوہ ازیں 110ارب روپے کے خطیر فنڈ سے پنجاب کے تمام سکولوں میں کلاس روم، ٹائلٹ اور دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کوایک سال میں مکمل کرنے کا اعلان بھی کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ اب پنجاب کا کو ئی سکول ضروری سہولتوں سے محروم نہیں رہے گا۔انہوں نے آپریشن بنیان مرصوص میں کامیابی پر آرمی چیف فیلڈمارشل سید عاصم منیر کو مبارکباد دی اورطلبہ کی طرف سے ایئر چیف بابر ظہیر سندھو کوبھی مبارکباد پیش کی اور پاک فوج کے افسروں اور جوانوں اور دیگر اداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان سیسہ پلائی دیوار بن جائیں تودنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ہار نہیں سکتی۔ آبادی اور وسائل کے لحاظ سے چھوٹاملک ہونے کے باوجود جذبے سے کئی گنا بڑے ملک کوشکست دی۔ جو کہتے تھے رافیل کوئی نہیں گراسکتا، ہم نے جے ایف تھنڈر سے مار گرایا۔نوجوان اپنی طاقت پہنچانیں اپنی قوم کے لئے خود بنیان مرصوص بنیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481