اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

واشنگٹن میں پاکستانیوں نے جشن فتح بنیان مرصوص منایا

c9f12df3 4706 4afa 91d0 5d27aa50c31f

پاکستان بھر کی طرح امریکی دارالحکومت میں بھی انڈیا کے خلاف پاکستان کی حالیہ فتح کا جشن بنیان المرصوص منایا گیا اور مہمانوں کے ساتھ سیاسی اور سماجی شخصیات نے مل کر جشن فتح کا کیک بھی کاٹا۔ مہمان خصوصی عارف الحق عارف نے پاکستان کے خلاف جارحانہ اقدام سے پوری پاکستانی قوم کو متحد کرنے پر بھارتی وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کیا۔

ممتاز کشمیری لیڈر اور سفارتی محاذ پر سرگرم ڈاکٹر غلام نبی فائی نے کہا کہ امریکہ کے بروقت کردار پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرنے کےلئے حکومت پاکستان کو ایک اعلیٰ سطح کا وفد امریکہ بھیجنا چاہئے۔قونصلر طاہر جمیل نے کہا کہ اس مختصر جنگ میں ہم نے سفارتی محاز پر بہترین کردار ادا کیا۔پریس قونصلر سرفراز احمد نے کہا کہ ہمارے میڈیا نے بھارتی میڈیا کے جھوٹے پروپیگنڈے کے مقابلے میں حقائق بر مبنی خبریں شائع کیں اور اس کے مکر و فریب کے پرخچے اڑا دیئے ۔

صدر آزاد کشمیر کے امریکہ میں مشیر سردار ظریف نے کہا کہ پاکستان کو اس موقع سے فائدہ اٹھا کر مسئلہ کشمیر کو حل کرانا چاہئے۔یہ تقریب ممتاز تاجر اور سماجی رہنما جمال خٹک نے اپنے ڈیرے پر پاکستان کے سینیئر ترین صحافی اور کالم نگار عارف الحق عارف اور ضرار خان کے اعزاز میں منعقد کی تھی۔اس موقع پر مقررین نے اس کامیابی پر پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر ، پاک فضایہ کے سربراہ ظہیر الدین بابر سدھو اور جانباز پائلٹوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ اس تقریب سے واشنگٹن میں ممتاز پاکستانی صحافیوں فیض رحمن، انور اقبال ، سید اصفر امام، عزیز احمد، عظیم خان ،جاوید کوثر ، فیصل علی، کے علاوہ سردار زبیر خان، سردار شعیب ارشاد، ممتاز قاری زاہر قاسمی مرحوم کے صاحبزادے محمد انور قاسمی، الیاس مسیح ، سجاد بلوچ، میں وسیم، سعد گوندل،حافظ فاروق شاہد، راجہ عبد القیوم خاں نے بھی خطاب کیا


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481