اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پنجاب میں روٹی قیمت مزید کم کرنے کا حکم

مریم نوازنے انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس سکواڈ کی بنیادرکھ دی

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں روٹی کی قیمت مزید کم کرنے اور دیگر خوردنوش اشیائے کی قیمتوں کاجائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے آٹے کے نئے نرخ کے مطابق روٹی کی قیمت مقرر کرنے کا حکم دیا اور پنجاب بھر میں آٹا سستا ہونے پر روٹی کے نرخ میں کمی لانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے پرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو روٹی کا ریٹ کم کرنے کے لئے فوری اقدامات کا حکم دیا۔ انہوں نے چکن، سبزیوں اور دالوں کے نرخ کی بھی کڑی مانیٹرنگ کی ہدایت کی اور کہا کہ غریب کا بچہ ہفتے میں ایک دن سستا چکن کھا لیتا تھا۔ چکن مہنگا ہوا تو غریب ہفتے میں ایک دن بھی نہیں کھا سکے گا،مجھے یہ ہرگز برداشت نہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ روٹی کے نرخ تاریخ کی کم ترین سطح پر لائیں گے۔ آٹے کے نرخ میں کمی کا فائدہ براہ راست غریب عوام کوپہنچناچاہیے۔ آٹے کے نرخ میں کمی کے تناسب سے روٹی کا نیا ریٹ مقرر کیا جائے گا۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481