اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پانی پاکستان کی ریڈ لائن،کشمیرکبھی نہیں بھولیں گے،فیلڈمارشل

پانی پاکستان کی ریڈ لائن،کشمیرکبھی نہیں بھولیں گے،فیلڈمارشل

پانی پاکستان کی ریڈ لائن،کشمیرکبھی نہیں بھولیں گے،فیلڈمارشل- آرمی چیف کا مختلف جامعات کے وائس چانسلر اور اساتذہ سے خطاب

فیلڈ مارشل و آرمی چیف سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پانی پاکستان کی ریڈ لائن ہے، پاکستان کبھی بھی ہندوستان کی اجاری اداری قبول نہیں کرے گا۔فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے مختلف جامعات کے وائس چانسلر، پرنسیپلز اور سینئر اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کرام پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ ہیں، میں آج جو کچھ بھی ہوں ، اپنے والدین اور اساتذہ کرام کی وجہ سے ہوں،پاکستان کی اگلی نسلوں کی کردار سازی اساتذہ کرام کی ذمہ داری ہے ، آپ(اساتذہ) نے پاکستان کی کہانی اپنی اگلی نسلوں کو بتانی ہے، انہو ںنے کہاکہ معرکہ حق میں اللہ تعالی نے ہر طرح سے پاکستان کی مدد کی،معرکہ حق اس بات کا ثبوت ہے کہ جب پوری قوم ایک آہنی دیوار بن جائے تو دنیا کی کوئی طاقت اسے گرا نہیں سکتی، آرمی چیف نے کہاکہ پاکستان کشمیر کو کبھی نہیں چھوڑے گا اور نہ پاکستان ہندوستان کی اجارہ داری قبول کرے گا۔ کشمیر ایک عالمی سطح کا مسئلہ ہے ،کشمیر کا کوئی بھی سواد قبول نہیں، ہم کبھی کشمیر کو بھول نہیں سکتے،ہندوستان جان لے کہ پاکستان کشمیر کو کبھی نہیں چھوڑے گا ،انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے کئی دہائیوں سے کشمیر کے مسئلے کو دبانے کی کوشش کی مگر وہ ناکام ہو چکا ہے، اب یہ ممکن نہیں رہا ،، چیف آف آرمی سٹاف نے کہاکہ پانی پاکستان کی ریڈ لائن ہے اور24 کروڑ پاکستانیوں کے اس بنیادی حق پر آنچ نہیں آنے دیں گے ،پاکستان، ہندوستان کی اجارہ داری کبھی قبول نہیں کرے گا ، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ہندوستان کا اندرونی مسئلہ ہے جس کی بنیادی وجہ اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر بڑھتا ہوا ظلم اور تعصب پسندی ہے، چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گرد فتنہ الہندوستان ہیں، ان کا بلوچوں سے کوئی تعلق نہیں انہوں نے کہاکہ ہم نے پاکستان کو ایسی مضبوط ریاست بنانا ہے جس میں تمام ادارے قانون کے مطابق ، آئین کے تحت، بغیر کسی سیاسی دباو، مالی اور ذاتی فائدے کے ، عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کریں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہاکہ جو کوئی بھی ریاست کو کمزور بنانے کا بیانیہ بنانے کی کوشش کرے اس کی نفی کریںیہ جو محفوظ دھرتی ہے ، اس کے پیچھے وردی ہے ،شرکا ء کے سوال جواب سیشن میں کہا کہ ہمیں پاکستان اور اپنی مسلح افواج پر فخر ہے اور ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے ،

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481