اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

لورا لائی اور کیچ میں فورسز کی کارروائیاں،5دہشتگرد ہلاک

لورا لائی اور کیچ میں فورسز کی کارروائیاں،5دہشتگرد ہلاک

لورا لائی اور کیچ میں فورسز کی کارروائیاں،5دہشتگرد ہلاک

 

سیکیورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی تنظیم "فتنہ الہندوستان” کے 5 دہشت گرد ہلاک کردیے۔

 

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 28 مئی کو بلوچستان میں 2 مختلف کارروائیاں کیں۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع لورا لائی میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔ جس کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔

 

شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے 4 دہشتگرد مارے گئے، دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔ ہلاک دہشتگرد دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع کیچ میں بھی کارروائی کی جس میں ایک دہشتگرد مارا گیا۔

 

ہلاک دہشتگرد 26 اگست 2024 اور 18 فروری 2025 کو این 70 پر راراشام کے قریب حملوں میں شامل تھا۔ ان حملوں میں 30 معصوم شہری شہید ہوئے تھے، بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز ان دہشت گردوں کا مسلسل تعاقب کر رہی تھیں۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونیوالی دہشتگردی کے خاتمہ کے لیے پرعزم ہیں اور دہشت گردی میں ملوث عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481