اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

زرنوش فتنہ الخوارج آزاد کشمیر کا سرغنہ تھا.آئی جی

7a531f58 282b 42b3 b30e 0c309f041c25

انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر رانا عبدالجبار نے حسین کوٹ میں خارجیوں کے خلاف کی جانے والی کارروائی کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ آزاد جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے کی جانے والی اہم کارروائی کے دوران راولا کوٹ کے جنگلات میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا گیا، جس میں 4 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 2 پولیس اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا اور 5 زخمی ہوئے۔زرنوش فتنہ الخواری آزاد کشمیر کا سرغنہ تھا.

آئی جی آزادکشمیر نے میڈیا نمائندگان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آپریشن فتنہ الخوارج سے منسلک دہشت گرد نیٹ ورک کے خلاف کیا گیا۔ اس نیٹ ورک کا سرغنہ باغ آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والا ڈاکٹر رؤف ہے جو افغانستان میں موجود ہے اور نوجوانوں کی برین واشنگ کے ذریعے انہیں شدت پسندی کی طرف مائل کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ دہشت گرد آزاد کشمیر میں دفاعی تنصیبات،پبلک آفسز، سرکاری افسران کے خلاف کارروائی کرنے کی پلاننگ کر رہے تھے تاہم گزشتہ تین ماہ سے ازاد کشمیر میں موجود ہونے کے باوجود یہ دہشت گرد کوئی کاروائی نہ کر سکے۔ 28 مئی کو راولا کوٹ کے جنگل میں زرنوش نامی خارجی کی ایک غار میں موجود ہونے کی اطلاع ملی جس کے خلاف آزاد کشمیر پولیس نے بروقت کارروائی کر کے ان خارجیوں کو کیفر کردار تک پہنچایا۔

آئی جی کے مطابق خارجیوں نے دستی بموں اور جدید ہتھیاروں سے پولیس پرحملہ کیا۔

7d952148 4b13 47b8 bcd1 9d4415a7d15aشہید پولیس اہلکار

ان کا کہنا تھا کہ یہ خارجی افغانستان میں موجود غازی شہزاد اور ڈاکٹر رؤف کے ساتھ رابطے میں تھے اور آزاد کشمیر میں سرکاری املاک اور شہری علاقوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ دو خودکش حملہ آوروں کی اگلے 2 سے 4 دنوں میں کارروائی کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں تاہم پولیس کی بروقت کارروائی نے ان کے منصوبے ناکام بنا دیے۔وزیر اعظم آزاد کشمیر نے شہداء کے لواحقین کے لیے فی کس ایک کروڑ روپے، شدید زخمیوں کے لیے 20 لاکھ اور معمولی زخمیوں کے لیے 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے آئی جی ازاد کشمیر نے کہا کہ ان خارجیوں کی سہولت کاری کرنے والے 7 افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں۔عوام سے اپیل ہے کہ وہ ان عناصر سے ہوشیار رہیں، جو شریعت کے نام پر فتنے کو ہوا دے رہے ہیں اور والدین سے گزارش ہے کہ وہ بچوں کی بہتر تربیت کریں تاکہ نوجوان دہشت گردوں کے ہاتھوں کا کھلونا نہ بنیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481