اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

راولاکوٹ میں آپریشن کے دوران 4 دہشت گردہلاک 2 اہلکار شہید

6acb7668 aba2 43a3 9a56 dfdc9e0b9b4f

 آزاد کشمیر کے ضلع راولاکوٹ کے نواحی علاقہ حسین کوٹ میرہ میں فورسز اور پولیس کے آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے 

7d952148 4b13 47b8 bcd1 9d4415a7d15aشہید ہونے والے دو پولیس اہلکاروں میں سے ایک کی فائل فوٹو

اس حوالے سے موصولہ تفصیل کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خفیہ اطلاع پر راولا کوٹ میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی۔ایس ایس پی راولاکوٹ کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ پولیس اہلکار سجاد کے قتل کے مقدمے میں مطلوب زرنوش نسیم ،اس کا بھائی جبران نسیم اور اُن کے ساتھی ایک غار میں چھپے بیٹھے ہیں اور دہشت گردی کی بڑی کارروائی کا منصوبہ بنا رہے ہیں.اس پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار کارروائی کیلئے وہاں پہنچے.جب ملزمان کو ہینڈز اپ کرنے کی کوشش کی تو ایک ملزم نے دستی بم سے پولیس پر حملے کر دیا جس سے اس کا اپنا ساتھی بھی زد میں آ گیا.اس دوران فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس میں ایک پولیس اہلکار شہید اور دیگر زخمی ہو گئے جن میں سے ایک اہلکار بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا.مطلوب ملزم ذرنوش نسیم اس کا بھائی جبران نسیم اور اُن کے دو دیگر ساتھی ہلاک ہو گئے.

03c78b14 fddb 408c 8fa1 3c066353c68cمطلوب ملزم ضرنوش نسیم اپنے بھائی کے ساتھ..فائل فوٹو

بعض اطلاعات کے مطابق فورسز کے گھیرے میں آئے ہوئے دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔اس دوران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی جاری رہا۔واقعے میں پولیس کے 2 اہلکار شہید جبکہ چھ زخمی ہوگئے جن کی شناخت رحمان، حفیظ، نعمان، ذیشان، اصغر علی اور نعیم کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے سی ایم ایچ راولاکوٹ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ایک پولیس اہلکار کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران شہید ہونے والے اہلکاروں اہلکاروں میں طارق بشیر سکنہ بنجوسہ اور گلفراز سکنہ بھمبر آزاد کشمیر کی شناخت ہوئی ہے۔ جس کی میتیں سی ایم ایچ راولاکوٹ منتقل کر دی گئی ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد زرنوش نسیم اور اس کے ساتھیوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی اداروں نے کارروائی کی منصوبہ بندی کی تھی۔ رات گئے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پولیس اور دیگر سکیورٹی ادارے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تفتیش میں مصروف ہیں۔ سرکاری سطح پر کوئی باضابطہ اعلامیہ نصف شب تک جاری نہیں کیا گیا تھا۔واقعے کے بعدعلاقے میں خوف کی فضا تھی جبکہ سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ سیکیورٹی فورسز کی اضافی نفری موقع پر پہنچ چکی ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481