Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آزادکشمیر،پولیس کی گاڑی کوحادثہ،5 شہید

آزادکشمیر،پولیس کی گاڑی کوحادثہ،5 شہید

آزادکشمیر،پولیس کی گاڑی کوحادثہ،5 شہید

شہید اہلکاروں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں،محسن نقوی، چوہدری انوارالحق

آزادکشمیر کے ضلع پونچھ اور باغ کے سنگم پر واقعی سیاحتی علاقہ تولی پیر کے قریب پولیس کی گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے چار افسروں سمیت پانچ شہید ہو گئے ہیں ۔ کمشنر پونچھ ڈویژن مسعود الرحمن نے بتایا کہ پولیس کی گاڑی ضلع حویلی سے راولاکوٹ آ رہی تھی کہ لسڈنہ اور تولی پیر کے درمیان کراس کے مقام پر حادثہ کا شکار ہوکر گہری کھائی میں جا گری جس میں سوار تین انسپکٹر ایک سب انسپکٹر اور ایک کانسٹیبل موقع پر ہی شہید ہو گئے ۔شہیداہلکاروں کی نعشوں کو سی ایم ایچ راولاکوٹ منتقل کر دیا گیا ہے تاہم حادثہ کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ذاکر اعوان اے ڈی ریجن آفس پونچھ، چوہدری نوید انسپکٹر ایس ایچ او کھائی گلہ ، یاسر کیانی انسپکٹر ٹیلی کمیونیکیشن پی ایس ٹو ڈی آئی جی پونچھ، علی بخاری سب انسپکٹر ریڈر ٹو ڈی آئی جی آفس پونچھ اور فہیم کانسٹیبل شامل ہیں۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے باغ میں وین کھائی میں گرنے سے 5 پولیس اہلکاروں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ، انہوں نے جاں بحق پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، اللہ تعالی غمزدہ خاندانوں کو صبر جمیل عطافرمائے ۔ آمین۔وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے لسڈنہ تولی پیر کراس میں ٹریفک حادثے میں پانچ پولیس اہلکاروں کی شہادت پر رنج وغم کا اظہار کیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کی خصوصی ہدایت پرڈپٹی کمشنر اورایس پی موقع پر پہنچ گئے اور انتظامیہ کو امدادی کارروائیوں کو بروقت انجام دینے کی ہدایت جاری کر دی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481