اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

لورہ کا اے ایس آئی سدھیر عباسی فرض پر قربان

Lora's ASI Sudhir Abbasi sacrificed on duty

لورہ کا اے ایس آئی سدھیر عباسی فرض پر قربان

لورہ ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والا اے ایس آئی سدھیر عباسی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہوکر فرض پر قربان ہو گیا

منگل کی شب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اسلام آباد پولیس کا ایک افسر اے ایس آئی سدھیر احمد عباسی شہید اور کانسٹیبل جعفر جہانگیر عباسی شدید زخمی ہو گیا۔
واقعہ فیض آباد میٹرواسٹیشن کے پاس پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق
سی آئی اے اسلام آباد پولیس کی ٹیم ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے ان کا پیچھا کر رہی تھی۔اس دوران
ملزمان نے پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔پولیس ترجمان کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور
ضلع بھر میں سرچ آپریشن شروع کردئیے گئے ہیں۔ جلد ملزمان کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا. شہید ہونے والے اے ایس آئی سدھیر عباسی کا تعلق ایبٹ آباد کی تحصیل لورہ سے تھا


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481