Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

چاند نظر نہیں آیا،عید الاضحیٰ 7 جون کو ہوگی

چاند نظر نہیں آیا،عید الاضحیٰ 7 جون کو ہوگی

 چاند نظر نہیں آیا، عید الاضحیٰ 7 جون کو ہوگی- موسمیات اور دیگر محکموں کے ممبران معاونت کیلیے موجود تھے۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیرآزاد کی زیرصدارت مرکزی اجلاس کوہسار بلڈنگ میں ہوا۔

 

اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اراکین کے علاوہ محکمہ سپارکو، موسمیات اور دیگر محکموں کے ممبران معاونت کیلیے موجود تھے۔

 

پشاور میں مطلع آبر آلود ہونے کی وجہ سے چاند کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی جبکہ لاہور کی زونل کمیٹی نے بھی مقررہ وقت مکمل ہوتے ہی اجلاس ختم کر کے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا۔

مرکزی اجلاس کے علاوہ کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور سمیت دیگر علاقوں میں زونل کمیٹی کے اجلاس بھی ہوئے۔

 

اجلاس کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملک کے کسی بھی حصے سے ماہ ذی الحج کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا گیا ہے کہ یکم ذی الحج 29 مئی بروز بدھ کو ہوگی۔

 

انہوں نے بتایا کہ اس حساب سے پاکستان میں عید الاضحیٰ 7 جون بروز ہفتے کو ہوگی۔

 

قبل ازیں محکمہ موسمیات اور سپارکو کا کہنا تھا کہ آج شام چاند کی عمر صرف 11 گھنٹے ہوگی، جو فلکیاتی اصولوں کے مطابق رویت کے لیے ناکافی تصور کی جاتی ہے۔ اسی بنیاد پر ماہرین کا کہنا ہے کہ آج چاند نظر آنے کے امکانات نہایت کم ہیں۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481