اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مظفرآباد میں کلاؤڈ برسٹ ،کئی مکانات تباہ، خاتون جاں بحق

مظفرآباد میں کلاؤڈ برسٹ ،کئی مکانات تباہ، خاتون جاں بحق

مظفرآباد میں کلاؤڈ برسٹ ،کئی مکانات تباہ، خاتون جاں بحق

مظفر آباد میں بادل پھٹ پڑا، کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں کئی مکانات اور مسجد تباہ ہوگئے، ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔آزاد کشمیر، خیبرپختونخوا، اسلام آباد پنجاب کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا آغاز ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مظفرآباد کے نواحی علاقے بلگراں کے مقام پر کلاوڈ برسٹ ہونے سے کئی مکانات تباہ ہوگئے، مسجد کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ڈائریکٹر آپریشن ایس ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بلگران کلاؤڈ برسٹ سے ہونے والے نقصانات کی تفصیل اکٹھی کی جارہی ہیں، علاقہ دور دراز ہے، امدادی ٹیمیں اور انتظامیہ متاثرہ علاقے کی جانب روانہ کردی گئی ہیں۔

ایس ڈی ایم اے کے مطابق کلاؤڈ برسٹ کے بعد پیدا ہونے والے فلیش فلڈ میں ایک خاتون لاپتہ جبکہ ایک کی لاش نکال لی گئی ہے، 4 گھر تباہ اور ایک مسجد شہید ہوئی ہے۔

ڈائریکٹر ایس ڈی ایم اے سعید قریشی نے بتایا کہ کلاؤڈ برسٹ ’’مگری مالی“ اور ’’لیسوا‘‘ کے علاقے میں ہوا، لیسوا نالے میں پیدا ہونے والے فلیش فلڈ سے ضلع نیلم کے کچھ دیہات بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ایس ڈی ایم اے کی ایک ٹیم علاقے میں پہنچ چکی ہے، مقامی رضاکاروں کی مدد سے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب وادی نیلم میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، ضلعی ہیڈکوارٹر اٹھ مقام، لوات، دواریاں، دودنیال اور شاردہ میں تیز بارش اور اڑنگ کیل، وادی شونٹھر اور وادی گریس میں بھی تیزبارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

رپورٹ کے مطابق باڑیاں سے میرپورہ کے درمیان شاہراہ نیلم ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے، لیسواہ اور بلگراں نالے میں شدید طغیانی ہے، کئی رہائشی مکان طغیانی کی زد میں آگئے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481