اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سکندر نے قلندرز کو جیتا دیا،لاہور تیسری بار فاتح

سکندر نے قلندرز کو جیتا دیا،لاہور تیسری بار فاتح

سکندر نے قلندرز کو جیتا دیا،لاہور تیسری بار فاتح

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں لاہور قلندرز نے فتح کے ساتھ تیسری بار پی ایس ایل کی حکمرانی کا تاج اپنے سر پر سجا لیا۔

شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں لاہور قلندرز نے 2022ء اور 2023ء کے بعد 2025ء میں تیسری بار پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتا ہے۔

سکندر نے قلندرز کو جیتا دیا،لاہور تیسری بار فاتح

سکندر نے قلندرز کو جیتا دیا،لاہور تیسری بار فاتح

لاہور قلندرز کے کوشل پریرا اور سکندر رضا نے پانچویں وکٹ پر 59 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔

کوشل پریرا نے 31 گیندوں پر 4 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 62 رنز بنائے جبکہ سکندر رضا نے صرف 7 گیندوں پر 22 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔

سکندر نے قلندرز کو جیتا دیا،لاہور تیسری بار فاتح

سکندر نے قلندرز کو جیتا دیا،لاہور تیسری بار فاتح

میچ میں کوشل پریرا اور سکندر رضا کی شراکت سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کامیابی کے امکانات کافی روشن تھے لیکن ان دونوں نے حریف ٹیم کے بولرز کی ایک نہ چلنے دی۔

لاہور قلندرز کی طرف سے فخر زمان اور محمد نعیم نے محتاط انداز میں بیٹنگ شروع کی، 39 کے مجموعے پر فخر زمان 11 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

فہیم اشرف نے محمد نعیم کی اہم وکٹ 85 کے مجموعی اسکور پر اپنے نام کر لی، لاہور قلندرز کے دوسرے اوپننگ بیٹر 27 گیندوں پر 6 چھکوں اور 1 کی مدد سے 47 رنز بنا کر میدان چھوڑ گئے۔

سکندر نے قلندرز کو جیتا دیا،لاہور تیسری بار فاتح

سکندر نے قلندرز کو جیتا دیا،لاہور تیسری بار فاتح

لاہور قلندرز کی تیسری وکٹ 115 کے مجموعے پر گری، عبداللّٰہ شفیق 41 رنز بناکر اُسامہ طارق کا شکار بن گئے جبکہ چوتھی وکٹ 145 کے اسکور پر راجہ پاکسے کی گری، اسے محمد عامر نے پویلین بھیجا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے محمد عامر، فہیم اشرف، ابرار احمد اور اسامہ طارق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

سکندر نے قلندرز کو جیتا دیا،لاہور تیسری بار فاتح

سکندر نے قلندرز کو جیتا دیا،لاہور تیسری بار فاتح

اس سے قبل فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 202 رنز کا ہدف دیا، میچ میں کوئٹہ کی قیادت سعود شکیل اور لاہور کی کپتانی شاہین آفریدی کے سپرد ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 201ء رنز اسکور کیے، حسن نواز نے 76 رنز کی اننگز کھیلی، اوشیک فرنانڈو نے 29 جبکہ فہیم اشرف نے 8 گیندوں پر 28 رنز اسکور کیے۔

لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی نے 3، حارث رؤف اور سلمان مرزا نے 2، 2 وکٹ حاصل کیں۔

Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481