اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بیروٹ خورد میں جیپ حادثہ،ایک مسافر جاں بحق 3زخمی

سرکل بکوٹ یونین کونسل بیروٹ خورد میں جیپ حادثہ،چار افراد ذخمی

بیروٹ خورد میں جیپ حادثہ،ایک مسافر جاں بحق 3زخمی

 ایبٹ آباد کےسرکل بکوٹ یونین کونسل بیروٹ خورد میں مسافر جیپ حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اورتین زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ہوتریڑی چوک بیروٹ عباسیاں سے نکر موجوآل موہڑہ جاکر واپس آنے والی جیپ بی ایچ یو موہڑہ کے نزدیک گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت چار افراد زخمی ہو گئے جن میں سے ایک زخمی عزیز احمد بعد ازاں دوران علاج چل بسے جن کا تعلق چنجل بیروٹ سے ہے.

 

اطلاعات کے مطابق جیپ کوارئیور وقار چلا رہا تھا، اس کے ساتھ عباسیاں محلہ چنچل کے عزیز نامی شخص اور گاڑی کا مالک وقار عباسی کا بھتیجا آیان احمد ولد آصف مرحوم اور نوجوان دانش احمد سکنہ سنگرالاں بیروٹ سوارتھے ۔ ذخمیوں کو مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نکال کر ھوتریڑی گاؤں پہنچایا جہاں سے ایمبولینس میں ڈال کر بیروٹ کے نجی ہسپتال لے جایا گیا. آیاں احمد اور اس کے کزن مشرف کو ابتدائی طبی امداد مرہم پٹی کر کے گھربھیج دیا گیا جبکہ شدید زخمیوں ڈرائیور وقار اور عزیز کو فوری طور پر راولپنڈی شفٹ کردیا گیا جن کو سر میں چوٹیں اور ٹانگوں میں ذخم آئے ہیں,بعد ازاں عزیز احمد دوران علاج زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے.

بکوٹ سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی نوید اکرم عباسی کا کہنا ہے کہ آئے روز سرکل بکوٹ اور خاص کر یونین کونسل بیروٹ، بکوٹ نمل میں سڑکوں کی خستہ حالی اور سہولیات نہ ہونے کے باعث حادثات ہوتے ہیں اور سیاسی قیادت کی نااہلی کے باعث کہیں بھی معمولی مرھم پٹی اور فرسٹ ایڈ تک سرکاری ہسپتالوں میں موجود نہیں اور نہ کوئی ریسکیو کی سہولت ھے جبکہ اس وقت بھی صوبہ خیبرپختونخواہ میں صوبائی وزیر نزیر احمد عباسی کا تعلق یونین کونسل بکوٹ اور صوبائی مشیر انٹی کرپشن مصدق عباسی کا تعلق یونین کونسل بیروٹ سے ھے اور ماضی میں وزیر اعلیٰ سردار مہتاب احمد عباسی کا سب سے بڑا ووٹ بنک یہی علاقہ رہا ہے ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481