اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پنجاب،میں شدید آندھی اور طوفان کے باعث8 جاں بحق ،45زخمی

پنجاب،میں شدید آندھی اور طوفان کے باعث8 جاں بحق ،45زخمی

پنجاب،میں شدید آندھی اور طوفان کے باعث8 جاں بحق ،45زخمی

 

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)نے پنجاب بھر میں شدید آندھی اور طوفان کے باعث ہونے والے نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق طوفان کے نتیجے میں صوبے بھر میں 8شہری جاں بحق اور 45زخمی ہوئے ، جہلم میں 3، راولپنڈی، سیالکوٹ، شیخوپورہ، میانوالی اور ننکانہ صاحب میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوا۔ ترجمان نے بتایا کہ اموات کی وجوہات بوسیدہ مکانات کا گرنا اور غیر محفوظ مقامات پر موجودگی ہیں۔

 

رپورٹ کے مطابق طوفان کے باعث متعدد کچے اور بوسیدہ مکانات کو نقصان پہنچا، لاہور میں درخت گرنے، سولر پینلز کو نقصان اور دیگر واقعات رپورٹ ہوئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی طوفان سے مکانات، فصلوں اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے۔ ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے اور انہوں نے صوبہ بھر کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق متاثرہ خاندانوں کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔ عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ کنٹرول روم صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ خراب موسم کے الرٹس پر عمل کرتے ہوئے غیر ضروری سفر سے گریز کریں، بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں اور آسمانی بجلی سے بچائو کے لیے محفوظ مقامات پر پناہ لیں۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ گرج چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481