اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

فیلڈ مارشل کی جانب سے عشائیہ صدر اور وزیراعظم کی شرکت

فیلڈ مارشل کی جانب سے عشائیہ صدر اور وزیراعظم کی شرکت

فیلڈ مارشل کی جانب سے عشائیہ صدر اور وزیراعظم کی شرکت-بے مثال پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عزم کو بھی سراہا

فیلڈ مارشل نے معرکہ حق میں سیاسی قیادت کی دور اندیشی کو سراہا جب کہ بھارتی پروپیگنڈا مہم کے خلاف پاکستانی نوجوانوں اور میڈیا کے پرعزم کردار کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا، اور انہیں آہنی دیوار قرار دیا، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے پاکستانی سائنسدانوں، انجینئرز اور سفارتکاروں کی بے مثال پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عزم کو بھی سراہا جو اس تنازع کے دوران نہایت اہم ثابت ہوئے، عشائیہ میں شریک شرکا نے مسلح افواج کی قربانیوں اور جرات کو سراہا جب کہ فیلڈ مارشل نے بنیان مرصوص میں مسلح افواج کی کوآرڈینشن کو بھی سراہا،آئی ایس پی آر
راولپنڈی(آئی این پی)آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کے دوران سیاسی قیادت کی

 

فیلڈ مارشل کی جانب سے عشائیہ صدر اور وزیراعظم کی شرکت

فیلڈ مارشل کی جانب سے عشائیہ صدر اور وزیراعظم کی شرکت

 

دانشمندانہ رہنمائی، مسلح افواج کی ثابت قدمی اور پاکستانی عوام کے ناقابل تسخیر جذبے کو خراجِ تحسین کرنے کے لیے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر سیاسی وعسکری قیادت نے شرکت کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے دیے گئے عشایہ میں صدر اور وزیراعظم کے علاوہ نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحق ڈار، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزرا، گورنرز، وزرائے اعلی نے شرکت کی۔

فیلڈ مارشل کی جانب سے عشائیہ صدر اور وزیراعظم کی شرکت

فیلڈ مارشل کی جانب سے عشائیہ صدر اور وزیراعظم کی شرکت

 

 

علاوہ ازیں، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، دونوں سروسز چیفس، سیاسی جماعتوں کی اعلی قیادت، اعلی سرکاری حکام اور تینوں مسلح افواج کے سینئر افسران بھی شریک تھے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق فیلڈ مارشل نے معرکہ حق میں سیاسی قیادت کی دور اندیشی کو سراہا جب کہ بھارتی پروپیگنڈا مہم کے خلاف پاکستانی نوجوانوں اور میڈیا کے پرعزم کردار کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا، اور انہیں آہنی دیوار قرار دیا۔اس موقع پر فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے پاکستانی سائنسدانوں، انجینئرز اور سفارتکاروں کی بے مثال پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عزم کو بھی سراہا جو اس تنازع کے دوران نہایت اہم ثابت ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق عشائیہ میں شریک شرکا نے مسلح افواج کی قربانیوں اور جرات کو سراہا جب کہ فیلڈ مارشل نے بنیان مرصوص میں مسلح افواج کی کوآرڈینشن کو بھی سراہا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481