اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شدید گرمی کے بعد ژالہ باری اور موسلادھار بارش،موسم خوشگوار

شدید گرمی کے بعد ژالہ باری اور موسلادھار بارش،موسم خوشگوار

شدید گرمی کے بعد ژالہ باری اور موسلادھار بارش،موسم خوشگوار

شدید گرمی کے بعد جڑوں شہروں سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں ہفتہ کی دوپہرکالی گھٹائوں کے بعد آندھی، ژالہ باری اور موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ،متعدد علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی اور کئی علاقوں میں معمولات زندگی متاثر ہوگئے ۔تفصیل کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز آندھی اور بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا ۔ بلیو ایریا سمیت مختلف علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی، جبکہ کالے بادلوں نے پورے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ گرمی کی شدت میں نمایاں کمی آئی اور موسم کی اچانک تبدیلی نے شہریوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا۔طوفانی ہوائوں کی وجہ سے قائداعظم یونیورسٹی کی کینٹن کا شیڈ گرگیا۔ڈی سی اسلام آباد نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجسٹریٹس نشیبی ایریاز کی مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں، زیر تعمیر عمارت اور نالوں کی صورتحال پر بھی نظر رکھی جائے۔ ڈی سی نے کہا کہ ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر ٹریفک کا بہا یقینی بنایا جائے۔ ملکہ کوہسار مری میں بھی موسلادھار بارش، گرج چمک اور آندھی کے باعث موسم مزید سرد ہو گیا۔ بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آ گئی اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر نے لگیں ۔ بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی اور سیاح ہوٹلوں تک محدود ہو کر رہ گئے ۔راولپنڈی،ہری پور،خان پور، ایبٹ آباد، لوئردیر، بونیر، صوابی، مانسہرہ، ٹیکسلا، نوشہرہ میں آندھی اورطوفانی ہوائیں چلنے سے بجلی کی سپلای منقطع ہو گئی۔ادھر لاہور کے علاقے حسین پارک کے قریب گھر پر بجلی کے ہائی وولٹیج تارِ گرنے سے آگ لگ گئی، گھر کی چھت پر کھیلتے ہوئے دو کم عمر بھائی جھلس کر زخمی ہوگئے، آگ لگنے سے گھر کا سامان بھی جل گیا۔لاہور کے علاقے حسین پارک میں بجلی کے ہائی وولٹیج تار گھر پر گر گئے، تار گرنے سے گھر کی آگ لگ گئی، واقعے میں دو بھائی جھلس کر زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق جھلسنے والے محسن اور ابوبکر کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔بجلی کے تار گرنے کے باعث گھر میں آگ لگنے سے بجلی کے میٹر اور گھر کا سامان جل گئے۔دوسری جانب پشاور اور گردونواح میں بھی آندھی اور تیز ہوائوں نے نظام زندگی کو متاثر کیا۔ متعدد علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی ۔ سوات کے میدانی علاقوں خاص طور پر مینگورہ اور گردونواح میں بھی بارش سے موسم سہانا ہو گیا ۔بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہو گیا، سوات میں مختلف سڑکوں پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، بارش اور طوفان کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ۔مینگورہ میں بارش اور ژالہ باری کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ۔ادھر آزاد کشمیر میں بھی موسم نے اچانک کروٹ لی۔ کالی گھٹائوں کے برسنے سے دارالحکومت مظفرآباد سمیت مختلف علاقوں کا موسم سرد اور خوشگوار ہو گیا۔ گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ بارشوں کے پیش نظر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) نے الرٹ جاری کررکھا ہے ۔ اتھارٹی نے عوام کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔این ڈی ایم اے نے عوام کو تاکید کی ہے کہ وہ طوفان اور شدید بارش کے دوران کھلی جگہوں، بجلی کے کھمبوں اور درختوں کے نیچے پناہ لینے سے گریز کریں اور متاثرہ علاقوں کی طرف سفر کرنے سے اجتناب کریں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481