اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

گجرات سے لاپتہ 4 نوجوان گاڑی حادثہ میں جاں بحق

گجرات سے لاپتہ 4 نوجوان گاڑی حادثہ میں جاں بحق

گجرات سے لاپتہ 4 نوجوان گاڑی حادثہ میں جاں بحق-سیاحت کی غرض سے گجرات آنے والے چار نوجوان گلگت سے سکردو جاتے ہوئے لاپتہ ہوگئے تھے۔

 

لاپتہ ہونے والوں میں سلیمان، آصف شہزاد عمر احسان اور عثمان شامل ہیں جو چند روز قبل اپنی سفید رنگ کی ہونڈا سٹی کار (نمبر ANE-805) پر گلگت، ہنزہ پہنچے تھے۔ 15 مئی کی شب وہ گلگت سے واپس اسکردو روانہ ہوئے مگر راستے میں دنیور کے مقام پر ان سے آخری بار رابطہ ہوا۔

 

گجرات سے لاپتہ 4 نوجوان گاڑی حادثہ میں جاں بحق

گجرات سے لاپتہ 4 نوجوان گاڑی حادثہ میں جاں بحق

 

 

اہل خانہ کے مطابق نوجوانوں کا آخری بار رابطہ دنیور سے ہوا تھا، جہاں وہ محسن لاج میں مقیم تھے۔ 16 مئی کو صبح کے وقت وہ سکردو کی جانب روانہ ہوئے، تاہم ان کے موبائل فون بند ہو گئے اور کسی سے بھی رابطہ ممکن نہ ہو سکا۔

 

 

گجرات سے لاپتہ 4 نوجوان گاڑی حادثہ میں جاں بحق

گجرات سے لاپتہ 4 نوجوان گاڑی حادثہ میں جاں بحق

 

پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے ان کی تلاش کے لیے گلگت سے سکردو جانے والے تمام راستوں پر چیک پوسٹس اور تھانوں کو الرٹ کر دیا تھا۔ ایس ایس پی گلگت ظہور احمد کے مطابق تلاش کا دائرہ وسیع کیا گیا اور مختلف مقامات پر سرچ آپریشن جاری رکھا گیا۔

 

اب مقامی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ گنجی پڑی کے مقام پر ان کی گاڑی حادثے کا شکار ملی ہے اور بدقسمتی سے چاروں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ گاڑی تک پہنچنے کی کوششیں جاری ہیں تاکہ لاشوں کو نکالا جا سکے اور حادثے کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481