اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسکولوں کے طلبا و طالبات کی خضدار میں بڑی ریلی

اسکولوں کے طلبا و طالبات کی خضدار میں بڑی ریلی

اسکولوں کے طلبا و طالبات کی خضدار میں بڑی ریلی

بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول بس پر حملے کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی

جس میں اسکولوں کے طلبا و طالبات، اساتذہ، سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

ریلی میں بڑی تعداد میں بچوں نے شرکت کی اور بھارت اور دہشت گردوں کے خلاف پر زور نعرے لگائے۔

شرکا نے فتنہ الہندوستان اور دہشت گردی کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے امن و سلامتی کے قیام کا عزم ظاہر کیا۔

اس موقع پر ریلی کے شرکا نے کہا کہ اس طرح کے حملے ملک دشمن قوتوں کے عزائم کو شکست دینے کے لئے عوام میں یکجہتی کی علامت ہیں۔

ریلی میں شامل بچوں نے بھی اپنی آواز بلند کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف یکجہتی کا پیغام دیا۔

خضداربس حملے کے خلاف ڈیرہ بگٹی میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

شہید طلبہ کے ایصال ثواب کے لیے شمعیں روشن کی گئیں۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ بچوں کو نشانہ بنانا انسانیت سوز عمل ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول بس پر بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے میں زخمی مزید 2 شہادتیں ہوگئی، ایک طالب علم اور ایک طالبہ دم توڑ گئے، حملے میں شہید ہونے والے طلبا کی تعداد 6 ہوگئی۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481