اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وزیراعظم شہباز شریف سےبلاول بھٹو زرداری کی ملاقات

PPP Chairman Bilawal Bhutto Zardari meets Prime Minister Shehbaz Sharif

وزیراعظم شہباز شریف سےبلاول بھٹو زرداری کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اہم ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر خارجہ اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کی وزیراعظم شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات میں ملکی سیاسی اور معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں ملک کی داخلی اور خارجی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات چیت کی گئی۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے کیے گئے رابطوں کے بارے میں وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری نے وزارت خارجہ میں ہونے والی بریفنگ سے متعلق بھی تفصیلات بتائیں۔وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری میں بھارتی کشیدگی کے بعد کی تازہ ترین صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481