اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

میانوالی ،سی ٹی ڈی سے مقابلے میں 3 دہشتگرد ہلاک

میانوالی ،سی ٹی ڈی سے مقابلے میں 3 دہشتگرد ہلاک

میانوالی ،سی ٹی ڈی سے مقابلے میں 3 دہشتگرد ہلاک

میانوالی میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک جبکہ 6 اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق میانوالی بڑی تباہی سے بچ گیا، رحمانی خیل موڑ کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 3 خطرناک دہشت گرد مارے گئے جبکہ 6 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی تاہم دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کردی جبکہ دہشت گردوں سے رائفلیں، 3 دستی بم، گولیاں اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، سی ٹی ڈی ٹیموں نے رحمانی خیل موڑ کے قریب ناکہ بندی کرلی، ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، دہشت گرد پولیس چوکیوں پربڑے حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481