اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

صدر مملکت سے وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات

صدر مملکت سے وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات

صدر مملکت سے وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے منگل کو یہاں ایوان صدر میں ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے صدر مملکت کو جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کے فیصلے سے متعلق اعتماد میں لیا۔ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت سے وزیر اعظم کی ملاقات میں وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے صدر مملکت کو جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کے فیصلے سے متعلق اعتماد میں لیا۔اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے مادر وطن کا کامیابی سے دفاع کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے، کامیاب دفاع وطن اور بہترین جنگی حکمت عملی پر جنرل سید عاصم منیر ، فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی کے مستحق ہیں، ملاقات میں بھارتی حملوں کے جواب میں پاکستان کی موثر جوابی کاروائی پر مسلح افواج کی قیادت اور افواج پاکستان کو سراہا گیا۔۔
#/S


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481