اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کشمیری عوام کی عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بننے پر مبارکباد

کشمیری عوام کی عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بننے پر مبارکباد

کشمیری عوام کی عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بننے پر مبارکباد

مقبو ضہ جموں و کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کی اکائی جماعت جموں وکشمیر ماس موومنٹ نے افواج پاکستان کے سربراہ سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بننے پر کشمیری عوام کی جانب سے مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے ایک بیان میں ماس موومنٹ کے ترجمان نے کہاکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان نے بہادری، جراتمندی اور جدید ترین جنگی حکمت عملی کے جوہر دکھائے اور حالیہ بھارتی جارحیت میں ان کی حکمت عملی اس کا واضح ثبوت ہے ،ترجمان نے کہاکہ افواج پاکستان کے سربراہ جنرل عاصم منیر کی بھار تی جارحیت خلاف کامیاب منصوبہ بندی نے تاریخی فتح سے ہمکنار کیا۔ترجمان نے اس تاریخی اور بے مثال کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس آپریشن نے پاکستان اور افواج پاکستان کے حوالے سے عالمی بیانیے کو یکسر بدل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کامیابی کے بعد عالمی دنیا افواج پاکستان کی صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ مہارت کی معترف ہوئی ہے۔ ترجمان نے امید ظاہر کی کہ مملکت خداداد پاکستان اور افواج پاکستان مسئلہ کشمیر کے پرامن اور پائیدار حل کے لیے ہر محاذ پر اپنی کوششوں میں مزید تیزی لائیں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481