Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ہماری شہادت کی آرزوزندگی سے زیادہ ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

ہماری شہادت کی آرزوزندگی سے زیادہ ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

ہماری شہادت کی آرزوزندگی سے زیادہ ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ہم اللہ کے بعد سب سے زیادہ اپنے آپ پر انحصار کرتے ہیں، پاکستان کی قوم نہ پہلے جھکی تھی اور نہ ہم اب جھکیں گے، پہلے بھی کہتا رہا ،اب بھی کہتا ہوں ہماری شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے۔

چائنہ میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہو ئے ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ دنیا کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے، کیا ایسے میں ایک ملک دوسرے ملک پر بلاجوازاور بغیر ثبوت چڑھ دوڑے، دہشتگردی کا مقصد ہی ترقی کو روکنا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ لوگوں کی خوشحالی ہمیشہ امن و استحکام سے آتی ہے، ہماری پہلی ترجیح امن ہے، آج پاکستان میں دیکھیں تو لوگ فتح نہیں امن کی خوشی مناتے نظر آئینگے، ہم اللہ کے بعد سب سے زیادہ اپنے آپ پر انحصار کرتے ہیں،جب ہم اپنا مضبوط عزم دکھاتے ہیں تو پھر بین الاقوامی کمیونٹی بھی کردار ادا کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چاہے کسی نے نیلی، سفید یا خاکی وردی پہن رکھی ہے شہادت ہمارے لئے اعزاز ہے، پاکستان اور چین دنیا میں دو ذمہ دار ملک ہیں,پاکستان اور چین دونوں کی پہلی ترجیح لوگوں کی فلاح و بہبود ہے .


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481