اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مریم نوازنے12 اضلاع کے ترقیاتی پروگرام کی منظوری دیدی

مریم نواز نے12 اضلاع کے ترقیاتی پروگرام کی منظوری دیدی

مریم نوازنے12 اضلاع کے ترقیاتی پروگرام کی منظوری دیدی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیرصدارت چھ گھنٹے طویل خصوصی اجلاس میں ضلعی سالانہ ترقیاتی پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے12 اضلاع کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی خود منظوری دی۔
باقی ماندہ اضلاع کے ترقیاتی پروگرام،انسداد تجاوازت اور بیوٹی فیکیشن سے متعلق اجلاس کل(20مئی)دوبارہ ہو گا۔ اجلاس میں صوبے بھر کے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی اور ڈسٹرکٹ میں بیوٹی فیکیشن اور انسداد تجاوزات آپریشن کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ تجاوزات کا خاتمہ اور صفائی کا معیار برقرار رکھنا بہت بڑا چیلنج ہے۔ کمشنر اور ڈی سی کو پرفارمنس کیلئے مکمل آزادی دی،کسی کو فیصلوں پر اثرانداز ہونے کی اجازت نہیں۔ ارکان اسمبلی بھی اپنے اضلاع میں بہتر ی کی تعریف کرتے ہیں۔ پرفارمنس میں ہمارا مقابلہ کسی سابقہ حکومت سے نہیں، خود سے ہے۔ مجموعی پرفارمنس بہتر رہی مگر بہتری کی بہت گنجائش ہے۔ عوام میں ریلیف کا حقیقی احساس ہی کامیابی ہے۔ وقت بہت کم ہے۔عوام کے لئے بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ محکمے کرپشن سے مکمل پاک نہیں ہو سکے، میرے ہوتے ہوئے کرپشن افسوس ناک ہے۔ کرپشن کے خلاف جامع کریک ڈاؤن کرنا ہوگا۔ اجلاس میں تمام تحصیلوں کے روڈز، مارکیٹوں اور بازاروں کی پائیدار اپ لفٹنگ کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہر شہر میں ماڈل رکشہ سٹینڈ بنانے کا حکم دیا۔
 وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لینڈ ایکوزیشن کیلئے حاصل اراضی کے مالکان کو مارکیٹ ریٹ کے مطابق ادائیگی کا بھی حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے تجاوزات کے خاتمے کے بعد واگزار کرائی سرکاری اراضی کی سی سی ٹی وی مانیٹرنگ کا حکم دیا اور شہروں میں واگزار اور میسر سرکاری اراضی پر سپورٹس ایریا اور اربن فارسٹ قائم کرنے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے انتظامی افسروں کو تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنانے کیلئے روزانہ وزٹ کرنے کی اورروڈز پر عارضی تجاوزات روکنے کے لئے لین مارکنگ کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے روڈز کے درمیان بجلی کے کھمبوں کو ہٹانے کی ہدایت کی اورنئی بننے والی سڑک کے ساتھ ٹف ٹائل فٹ پاتھ بنانے کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے غلہ،فروٹ اور سبزی منڈی کی شہروں سے باہر منتقلی اور یکساں طرز اپ لفٹنگ کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اوور ہیڈ برج پر پلانٹر اورون کلر یکساں تھیم لائٹنگ لگانے کی ہدایت کی اورسولر سٹریٹ لائٹس لگانے کا حکم دیا جبکہ روڈز کے درمیان یکساں طرز کے درخت لگانے کی ہدایت بھی کی۔ تمام اضلاع میں بلڈنگ بائی لاز پر پابندی یقینی بنانے کا حکم دیا۔
مریم نواز جلاوطنی میں روتی کیوں تھیں؟ وجہ بتا دی

مریم نواز جلاوطنی میں روتی کیوں تھیں؟ وجہ بتا دی

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے فیصل آباد میں عوام کے لئے مزید الیکٹرک گاڑیاں فراہم کرنے اور فیصل آباد کے تاریخی گھنٹہ گھر کے ہر بازار میں بہترین انفراسٹرکچر اور بیوٹی فیکیشن کی ہدایت کی۔ اجلاس میں سرگودھا گول چوک سمیت دیگر مارکیٹ اور روڈز میں تجاوزات کا خاتمے کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے راولپنڈی راجہ بازار کی اربن اپ لفٹنگ کے پلان کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں والڈ سٹی اتھارٹی کی مشاورت سے راولپنڈی کی تاریخی عمارات کی بحالی کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ساہیوال میں 85% تجاوازات کا خاتمہ اور مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ ساہیوال کے صدر بازار اور پاکپتن بازار کی اپ لفٹنگ کرکے نئی شکل دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ساہیوال کے جنرل بس اسٹینڈ کی منتقلی اور ملتان کی 278 سال قدیمی مسجد ولی محمد کی بحالی کے پراجیکٹ کی منظوری دے دی
اجلاس میں ملتان کے شیر شاہ انٹر چینج اور لیاقت آباد روڈ کی اپ لفٹنگ کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ملتان شہرمیں 22 بس سٹاپ بنانے کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں نادرن بائی پاس پر روڈز کے اطراف میں نو کلومیٹر طویل ملتان ایونیو پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے چوک گھنٹہ گھرملتان کی توسیع و بحالی کی جلد تکمیل کی ہدایت کی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیالکوٹ میں 17 کنال پر سیالکوٹ فورٹ،اقبال منزل کی تعمیر و بحالی اور باب سیالکوٹ بنایا جائے گا۔سیالکوٹ میں 1089 مقامات پر تجاوزات ہٹا دی گئیں۔ڈیرہ غازی خان کے مرکزی لیاقت بازار میں تجاوزات کا خاتمہ اور تعمیر و توسیع جاری ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے شاہ سکندر روڈ کی تعمیر و توسیع کے پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ڈی جی خان میں وسیع وعریض سپورٹس ایریا پراجیکٹ کی جلد تکمیل کا حکم دیا اور ڈی جی خان کو 4- الیکٹرک کارٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481