اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آپریشن بنیان مرصوص کامیاب،بھارتی جارحیت کے ثبوت جاری

آپریشن بنیان مرصوص کامیاب،بھارتی جارحیت کے ثبوت جاری

آپریشن بنیان مرصوص کامیاب،بھارتی جارحیت کے ثبوت جاری-پہلگام فالس فلیگ آپریشن، بھارتی جارحیت کے ناقابل تردید ثبوت شامل

پاکستان نے ایک جامع ڈوزیئر جاری کیا ہے جس میں آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی کامیابی اور پہلگام فالس فلیگ آپریشن بھارتی جارحیت کے ناقابل تردید ثبوت پیش کیے گئے ہیں۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق ، ڈوزئیر میں آپریشن بنیان مرصوص سیٹلائٹ امیجز سے متعلق حقائق اور پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر بین الاقوامی میڈیا کی مصدقہ رپورٹس شامل ہیں۔ڈوزیئر کی ایگزیکٹیو سمری میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکام نے فائرنگ کے واقعہ کے صرف دس منٹ کے اندر بغیر کسی ٹھوس ثبوت یا تحقیقات کے فوری طور پر پاکستان کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی۔ڈوزیئر میں کہاگیا کہ پاکستان نے غیر جانبدار فریق کے تحت مشترکہ تحقیقات کی تجویز پیش کی۔ان تمام تجاویز کو بھارت نے مسترد کر دیا جس سے بھارت کے ارادوں پر سوالیہ نشان کھڑا ہو گیا۔
واضح رہے کہ پہلگام حملہ ایک جھوٹا فلیگ آپریشن تھاجسے بھارت نے ترتیب دیااورجان بوجھ کر اپنی جارحیت کا جواز پیش کرنے کے لیے اندرونی سیاسی مقاصد کی تکمیل کیلئے اسے ایک بہانے کے طور پر استعمال کیا ۔بھارت نے من گھڑت الزامات اور پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو جواز کے طور پر استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں مریدکے، بہاولپور اور مظفرآباد سمیت مختلف مقامات کو نشانہ بنایا اور پاکستان کی حدود میںسو سے زیادہ ڈرون بھی بھیجے۔
مریدکے میں جامع مسجد پر میزائل حملے میں متعدد شہری جاں بحق ہوگئے۔بہاولپور کو بھی نشانہ بنایا گیاجہاں ایک مسجد پر میزائل سے حملہ کیاگیا جس کے نتیجے میں عام شہری ہلاک ہوئے، جن میں بچے بھی شامل تھے۔آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں ہندوستانی حملے نے ایک مسجد کو شدید نقصان پہنچایا اور بے گناہ شہری مارے گئے۔
#/S


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481