اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

قلعہ عبداللّٰہ میں دھماکا،4 افراد شہید

قلعہ عبداللّٰہ میں دھماکا،4 افراد شہید

قلعہ عبداللّٰہ میں دھماکا،4 افراد شہید

 

بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللّٰہ میں ایف سی قلعے کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس میں 4 افراد شہید اور 20 زخمی ہوئے ہیں۔

 

ڈپٹی کمشنر ریاض خان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد بظاہر ایف سی قلعے کی دیوار کو اڑانا چاہتے تھے، دھماکے میں 20 افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

 

 

ریاض خان نے کہا کہ دھماکے سے متعدد گاڑیاں اور دکانیں تباہ ہوئی ہیں، ایف سی قلعے کی عقبی دیوار کے ساتھ مارکیٹ بھی ہے، دھماکے کے بعد مسلح افراد اور ایف سی اہلکاروں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

 

دھماکے سے جبار مارکیٹ کی متعدد دکانیں گر گئیں، کئی دکانوں میں آگ بھی لگ گئی، دھماکے سے قریبی مارکیٹ میں زیادہ جانی و مالی نقصان ہوا ہے، علاقے میں ہیلتھ سہولتوں کی کی کمی کے باعث زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے۔

 

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت قبائلی رہنما حاجی فیض اللّٰہ خان غبیزئی اپنے دفتر میں موجود تھے وہ محفوظ رہے، زخمیوں میں ان کے گارڈ اور راہ گیر شامل ہیں، علاقے کو سیل کر کے سرچ اور کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481