سکیورٹی خدشات ،جنوبی وزیرستان میں کرفیو نافذ
مکین سے رزمک تک سڑک بند ،شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت
جنوبی وزیرستان اپر میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کرفیو نافذ کردیا گیا ۔ضلعی انتظامیہ نے کرفیو سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ کرفیو صبح 6 بجے نافذ کیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق مکین سے رزمک تک کی سڑک مکمل بند کی گئی ۔ عوام کو مکین سے رزمک تک سفر سے گریزکی ہدایت کی گئی ۔ضلعی حکام نے شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے اور غیرضروری نقل وحرکت سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی گئی ۔
