اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اشتیاق عباسی کےقاتل سے رابطہ رکھنے والے اہلکار برطرف

اسلام آباد پولیس کا مری جانے والے شہریوں کیلئے اہم پیغام

جرائم پیشہ عناصر سے روابط پر وفاقی پولیس کے 2 اہلکار نوکری سے بر طرف کر دئیے گئے۔ بر طرف اہلکاروں میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر اظہر محمود اور کانسٹیبل خالد محمود شامل ہیں، دونوں اہلکاروں کا تھانہ کھنہ کی حدود میں قتل ہو نے والے مسلم لیگی رہنما اشتیا ق عباسی کے قاتل عامر عرف عامری سے رابطہ تھا اور ان کے خلاف محکمانہ انکوائری چل رہی تھی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف آئی جی اسلام آباد کے حکم پر کارروائی تیز کر دی گئی ہے ۔کرپشن ،نا قص کا رکر دگی اور اختیارات سے تجا وز کر نے والے پولیس افسران و اہلکا روں کے خلاف سخت محکما نہ کارروائی کی جا رہی ہے۔یاد رہے کہ قبل ازیں لیگی رہنما اشتیاق عباسی کے منشیا ت فروشوں کے ہاتھوں قتل پر تھا نہ کھنہ میں تعینات اہلکا روں کی منشیات فروشوں سے رابطوں کی تصدیق کے بعد پانچ افسروں اور اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا تھا تاہم معطل اہلکا روں کے خلاف محکما نہ انکو ائری جاری تھی۔

 

ذرائع کے مطابق اشتیا ق عباسی کے قتل میں ملو ث مر کزی ملزم عامر عرف عامری کی گر فتاری کے بعد برطرف ملازمین کے ملزم سے رابطے کا پو ل کھل گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کے زیر استعمال مو بائل نمبر پر بر طرف اہلکار مسلسل رابطے میں رہے جن کے خلاف کا رروائی کر تے ہو ئے ڈی آئی جی جواد طارق نے دونوں کرپٹ اہلکا روں کو ملازمت سے بر طرف کر دیا ۔ ڈی آئی جی کے مطابق اہلکاروں کے انکوائری میں قصوروار پائے جانے پرسزائیں سنائی گئیں۔ اس سے قبل ڈی ایس پی ملک دلاور کی بری امام محلہ ڈھکی کے ریکارڈ یافتہ منشیات فروشوں سے ملاقات کی ویڈیو وائرل ہو ئی تھی منشیات فروشوں سے روابط رکھنے کے الزام میں ڈی ایس پی ڈولفن سکواڈ ملک دلاور کو معطل کرتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھاجبکہ آ ئی جی اسلام آبا د نے ڈی آئی جی کو 7دنوں میں انکو ائری مکمل کر نے کی ہدایت بھی جا ری کی تھی تا ہم ریکارڈ یافتہ منشیات فروش تاحال گرفتار نہیں ہوسکے


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481