اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

رانا ثناء اللہ مظفرآباد میں شہداء اور زخمیوں کے گھر گئے

9a86822e 9722 43cf a8ce 5f0c1a5ca918

وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے حالیہ بھارتی جارحیت کے باعث شہید ہونے والے شہری موذن امام مسجد بلال محمد یعقوب شہید کے گھر جاکر فاتحہ خوانی کی اور زخمی ہونے والی دختر سفیر اعوان کی عیادت بھی کی،

رانا ثنااللہ نے بھارتی جارحیت کے باعث موذن امام مسجد بلال محمد یعقوب شہید کے ورثاء کی تالیف قلب کے لیے وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے ایک کروڑ روپے امداد کا چیک جبکہ مقامی شہری سفیر اعوان کی زخمی بیٹی کے لیے دس لاکھ کا چیک ورثا کے حوالے کیا. علاوہ ازیں زخمی بچی کے لیے سکالر شپ کا اعلان بھی کیا گیا، قبل ازیں رانا ثنااللہ کا مظفر آباد پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، اس موقع پر صدر مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر شاہ غلام قادر، چیف سیکرٹری آزاد کشمیر خوشحال خان، انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر رانا عبدالجبار، مقامی بریگیڈ کمانڈر،سابق وزراء حکومت بیرسٹر افتخار گیلانی سمیت سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی موجود تھی،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ اگر بھارت نے دوبارہ کوئی بھی حرکت کرنے کی کوشش کی تو پہلے سے زیادہ منہ توڑ جواب ملے گا، بھارت کی کوئی دھمکی یہاں شہریوں کے حوصلے کو پست نہیں کر سکتی،پوری قوم کی ہمدردیاں شہداء کے ورثا، زخمیوں اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481