اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

2 سے 3 روز کے دوران شدید گرمی پڑے گی

2 سے 3 روز کے دوران شدید گرمی پڑے گی

2 سے 3 روز کے دوران شدید گرمی پڑے گی

وسطی، بالائی پنجاب، اسلام آباد میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری زیادہ رہے گا،رپورٹ

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے، ملک کے بیشتر علاقے 2 سے 3 روز کے دوران شدید گرمی کی لہر کے زیراثر رہیں گے۔رپورٹ کے مطابق وسطی، بالائی پنجاب، اسلام آباد میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7ڈگری زیادہ رہے گا، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں بھی دن کا درجہ حرارت معمول سے 5سے 7 ڈگری زیادہ رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 4سے 6ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔اسلام آباد اور گرد و نواح میں آج (بروز اتوار) دن کے اوقات میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ شام یا رات کو مطلع جزوی ابر آلود رہنے، تیز ہوائوں، گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا میں بھی چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بھی چند مقامات پر تیز ہواں، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
#/S


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481