اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

قومی اسمبلی نے سول سرونٹ ترمیمی بل منظور کرلیا

قومی اسمبلی نے سول سرونٹ ترمیمی بل منظور کرلیا

قومی اسمبلی نے سول سرونٹ ترمیمی بل منظور کرلیا-گریڈ 17سے 22کے سول افسران اپنے تمام ملکی اور غیر ملکی اثاثے ظاہر کرنے کے پابند ہوں گے

قومی اسمبلی نے سول سرونٹ ترمیمی بل منظور کرلیا۔ بل کے تحت گریڈ 17 اور اوپر کے تمام افسران اثاثے ظاہر کرنے کے پابند ہوں گے۔وفاقی وزیر برائے قانون وانصاف سینیٹر چوہدری اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے جمعہ کے روز قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا سول سرونٹ ترمیم بل منظور کرلیا گیا جس کے تحت سول سرونٹ افسران اپنے اور اہلخانہ کے اثاثوں کی تفصیلات ظاہر کرنے کے پابند ہوں گے۔ترمیم کے بعد سول سرونٹ ایکٹ میں شق 15کے بعد 15اے کا اضافہ کر دیا گیا ہے، بل کے تحت سول افسران کے اثاثوں کی تفصیلات پبلک کی جائیں گی۔ گریڈ 17سے 22کے سول افسران اپنے تمام ملکی اور غیر ملکی اثاثے ظاہر کرنے کے پابند ہوں گے۔سول سرونٹ افسران اپنی اہلیہ اور زیر کفالت بچوں کے ملکی، غیرملکی اثاثے اور قرض کی تفصیلات فراہم کرنے کے پابند ہوں گے، سول سرونٹ افسران اپنے اور اہل خانہ کے اثاثوں کی تفصیلات ایف بی آر کو فراہم کریں گے، سول افسران کے اثاثوں کی تفصیلات پبلک ہوں گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481