اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

حفصہ وقار عباسی (بیروٹ) کی سی ایس ایس میں 17ویں پوزیشن

حفصہ وقار عباسی (بیروٹ) کی سی ایس ایس میں 17ویں پوزیشن

بیروٹ، سرکل بکوٹ، ضلع ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والی حفصہ وقار عباسی بنت وقار عباسی نے سی ایس ایس امتحان میں 17ویں پوزیشن حاصل کر کے پاکستان پوسٹل گروپ میں شمولیت اختیار کر لی۔ سی ایس ایس سپیشل ایگزام 2023 میں کل 15600 امیدوار شریک ہوئے۔  جن میں سے صرف پانچ سو انیس نے تحریری امتحان میں کامیابی حاصل کی۔ جب کہ انٹرویو کا مرحلہ کامیابی سے سر کرنے والے صرف ایک سو انیس امیدوار تھے۔ جب کہ ان ایک سو انیس میں حفصہ وقار عباسی 17ویں نمبر پر آئیں۔

حفصہ عباسی نے تعلیمی میدان میں ہمیشہ غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ میٹرک میں راولپنڈی بورڈ میں چھٹی پوزیشن حاصل کی۔ جب کہ ایف ایس سی پنجاب کالج سے اور الیکٹریکل انجینیرنگ کی ڈگری یو ای ٹی پشاور سے حاصل کی۔

سرکل بکوٹ کی اس ہونہار بیٹی نے ثابت کیا ہے کہ اگر آپ محنت و ریاضت، مستقل مزاجی اور بہترین منصوبہ بندی کے حامل ہیں تو آپ کی کامیابی کی راہ میں بڑی سے بڑی مشکل بھی حائل نہیں ہو سکتی اور آپ بڑے سے بڑے مقام تک پہنچ سکتے ہیں۔ یقینا علاقے کے نوجوانوں ، خصوصا خواتین، کے لیے حفصہ عباسی ایک رول ماڈل اور نمونہ ہیں۔

حفصہ کے بہن بھائی بھی تعلیمی میدان میں کسی سے پیچھے نہیں۔ بڑی بہن نے ایم ایس سی فزکس کیا اور تدریس کے شعبے سے وابستہ ہیں۔۔ حفصہ سے چھوٹی بہن نے قائد اعظم یونیورسٹی سے بی ایس نفسیات میں گولڈ میڈل حاصل کیا اور اب ایم ایس کر رہی ہیں۔ جب کہ ان کے بھائی سعد بن وقار نے میٹرک میں سرکل بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ ایف ایس سی میں گورڈن کالج راولپنڈی میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ یو ای ٹی ٹیکسلا سے الیکٹریکل انجینیرنگ میں گریجویشن کی تھی اور انجنیئر کے طور قطر میں برسر ملازمت ہیں۔

وقار عباسی خود بھی ایک علمی، ادبی اور سماجی شخصیت ہیں۔ ان کی اولاد کی کامیابی اس امر پر دال ہے کہ والدین علم و آگہی کی اہمیت کا پوری طرح ادراک رکھتے ہیں اور اپنی اولاد کو نہ صرف بہترین اداروں میں تعلیم دلوائی بلکہ ان کی تربیت میں بھی کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا۔

سرکل بکوٹ کا ہر فرد اپنی بیٹی کی اس کامیابی پر خوش ہے، مبارک باد پیش کرتا ہے اور مزید کامیابیوں کے لیے دعا گو ہے۔

 

راشد عباسی 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481