اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کل یوم تشکرمنایا جائیگا،افواج پاکستان کو سلام

کل یوم تشکرمنایا جائیگا،افواج پاکستان کو سلام

کل یوم تشکرمنایا جائیگا،افواج پاکستان کو سلام- پرچم کشائی کی تقریبات وفاقی اور صوبائی دارالحکومت میں منعقد کی جائیں گی

اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کو بھارت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص اور معرکہ حق میں پاکستان کی تاریخی کامیابی پر خراج تحسین پیش کرنے کیلئے 16 مئی کوملک بھر میں یو م تشکر منا یا جائے گا۔پاکستانی عوام اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے اور معرکہ حق میں تاریخی فتح پر ملک بھر میں 16 مئی 2025 کویو م تشکر منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یوم تشکر کے موقع پر دن کا آغاز مسجدوں میں قرآن خوانی اور خصوصی دعائوں سے کیا جائے گا ۔وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومت میں 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی ۔مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔پرچم کشائی کی تقریبات وفاقی اور صوبائی دارالحکومت میں منعقد کی جائیں گی۔ملک بھر میں یادگار شہدا پر پھول رکھے جائیں گے اور دعائیہ تقریب منعقد ہو گی۔آپریشن بنیان مرصوص کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کے لواحقین سے خصوصی ملاقاتیں کی جائیں گی۔یوم تشکر کی نمایاں تقریب کل رات پاکستان مونومنٹ اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ تقریب میں تمام مکاتب فکرسے اہم شخصیات شرکت کریں گی۔تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم ہوں گے جب کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہ بھی تقریب کا حصہ ہوں گے۔دوسری جانب، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ یومِ تشکر پاکستانی قوم کی ثابت قدمی اور اتحاد کی فتح کی علامت ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم جمعہ کو اللہ رب العزت کے حضور سجدہ ریز ہو کر اس کا شکر ادا کرے گی کہ اس نے ہمیں دشمن کی بلااشتعال جارحیت کے خلاف تاریخی کامیابی عطا فرمائی۔واضح رہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان فوجی محاذ آرائی کا آغاز اس وقت ہوا جب بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والے حملے کا الزام اسلام آباد پر عائد کیا تھا۔بعدازاں، 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب نئی دہلی نے پاکستان پر فضائی حملوں کا ایک سلسلہ شروع کیا تھا جس کے جواب میں پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کیا۔10 مئی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی ہو گئی ہے۔
#/S


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481